تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 278 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 278

تاریخ احمدیت جلد ۴ 270 هداشت آپ چار ماہ لیگوس میں ٹھہرے اور دن رات دیوانہ دار تبلیغ کرتے رہے اور بالآخر ۸ اگست ۶۱۹۲۱ کو واپس سالٹ پانڈ پہنچے سالٹ پانڈ میں آکر شہر کے عین وسط میں کمرشل روڈ پر ایک دو منزل مکان کرایہ پر لے کر مشن ہاؤس قائم کیا۔اور اندرون ملک ایک لمبا دورہ کیا۔اور ایک مبلغین کلاس AY جاری کی جس میں عربی میں قرآن وحدیث ،فقہ اور عقائد احمدیہ کی تعلیم دینے لگے۔اسی طرح گولڈ کوسٹ (غانا) جماعت کو چار حصوں میں تقسیم کر کے ان میں عہدیدار مقرر کئے۔انتظامی تقسیم کے مکمل ہونے کے بعد آپ دوبارہ ۱۵ دسمبر ۱۹۲۱ء کو نائیجیریا کے دارالخلافہ لیگوس میں تشریف لے گئے۔اور تبلیغ شروع کر دی۔اسی دوران میں حضرت خلیفۃ المسیح ثانی نے ۲۳ جنوری ۱۹۲۲- C کو گولڈ کوسٹ مشن سنبھالنے کے لئے مولوی حکیم فضل الرحمان صاحب کو روانہ فرمایا - جوا امارچ کو لنڈن اور کار اپریل کو لیگوس پہنچے اور حضرت نیر کے ذریعہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد ۱۳ مئی ۱۹۲۲ء کو سائٹ پانڈ پہنچ گئے۔اس طرح نائیجیریا اور نانا مشن جو ایک ہی مبلغ کے مشن کے تحت تھے دو مستقل مشنوں کی صورت اختیار کر گئے گولڈ کوسٹ کے انچارج حکیم فضل الرحمان صاحب اور نائیبیریا مشن کے حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نیر دار التبليغ نائیجیریا واقعات کے تسلسل کے لحاظ سے سب سے پہلے نائیجیریا مشن کے بقیہ حالات لکھے جاتے ہیں۔حضرت مولانا نیر صاحب نے جو نائیجیریا مشن کے مستقل انچارج کی حیثیت سے لیگوں کے باہر بھی تبلیغ کو وسعت دینی شروع کی اور پہلے شمالی تا کیجیے یا کے ایک اہم شہر زادیہ کے امیر اور امیر کانو تک پیغام حق پہنچایا۔پھر واپس لیگوس آکر ا ستمبر ۱۹۲۲ء کو مدرسہ تعلیم الاسلام جاری کیا جو صحیح معنوں میں ائیوس میں پہلا اسلامی مدرسہ تھا۔نیز ارد گرد کے علاقوں میں مقامی احمد ہوا یا کے وفود بھجوائے حضرت مولانا نیر صاحب کو مغربی افریقہ میں بڑی جد و جہد کرنا پڑی اور آپ شمالی نائیجیریا کے دورہ سے واپس آئر کم و بیش ۴ ماہ تک بیمار رہے۔اور گورنمسٹ ہسپتال میں داخل کئے گئے۔پھر آپ ڈاکٹری ہدایت کے تحت تبدیل آب و ہوا کے لئے تاریخ ۲۱ جنوری ۱۹۲۳ ء لندن بھیجوا دیئے گئے۔حضرت مولانا نیر کے بعد مالی مشکلات a کی وجہ سے سالہا سال تک کوئی مرکزی مبلغ نہیں بھجوایا جا۔کا۔آخر حضرت خلیفہ ثانی کے ارشاد سے الحاج حکیم فضل الرحمان صاحب نے ستمبر ۱۹۲۹ء کے فریب گولڈ کوسٹ (غانا) سے واپسی سے پہلے نایجیریا کا دورہ کیا۔پھر دہ مرکز میں تشریف لے آئے حکیم صاحب فروری ۱۹۳۳ء کو قادیان سے روانہ ہو کر لنڈن سیرالیون اور گولڈ کو بٹ میں قیام کرتے ہوئے جولائی ۱۹۳۴ء میں نائیجیر یا پہنچے آپ وہاں پہنچتے ہی ایک خطر ناک اندرونی کشمکش سے