تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 192 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 192

تاریخ احمدیت جلد " 184 خلافت ثانیه کار و سرا سال فہرست طلباء بیرون از قادیان (1915ء تا 1921ء) (1) چود ہری محمد حسین صاحب ہیڈ کلرک۔جھنگ (۲) میاں محمد احمد صاحب وکیل کپورتھلہ (۳) مرزا عبد الحق صاحب وکیل گورداسپور (۴) شیخ سردار علی صاحب سٹوڈنٹ ایم۔بی۔بی۔ایس (۵) شیخ بشیر احمد صاحب وکیل گوجر انوالہ (1) اخوند غلام حسن صاحب پروفیسر بہاول پور کالج (۷) چودہری فضل احمد صاحب اے۔ڈی۔آئی۔گوجرات (۸) میاں ناصر علی صاحب تمیم (۹) چودہر کی غلام احمد صاحب (۱۰) ملک غلام نبی (۱۱) چودہری غلام احمد (۱۲) مرزا غلام حیدر وکیل (۱۳) میر عطاء اللہ خان احمد یہ ہوسٹل میں مدت تک احمدیہ فیلوشپ آف یو تھ " کے نام سے ایک مجلس قائم رہی۔جس کے روح رواں جناب ملک عبدالرحمن صاحب خادم تھے اس مجلس نے یوم التبلیغ اور دوسرے موقعوں پر کئی پمفلٹ شائع کئے ایک پمفلٹ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے بھی تحریر فرما کر اسی انجمن کو چھاپنے کے لئے عنایت فرمایا پہلے پارہ کی نادر تغییر (اردو اور انگریزی میں) حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کی ہدایت اور نگرانی کے ماتحت و سمبر ۱۹۱۵ء کے آخر میں قرآن شریف کے پہلے پارہ کی تغییر اردو اور انگریزی ہر دو زبانوں میں شائع ہوئی۔یہ تفسیر خود حضور کی لکھی ہوئی تھی مگر آپ کے نام سے شائع نہیں ہوئی۔کیونکہ آپ نے جماعت کے ذمہ دار اصحاب سے فرما دیا تھا کہ میں صرف ایک نمونہ تیار کرتا ہوں۔اور آگے اسے مکمل کرنا آپ لوگوں کا کام ہو گا۔اس تفسیر کے لئے حضور نے علماء کی ایک کمیٹی بھی تجویز فرمائی جس کے ممبر حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاب ، حضرت حافظ روشن علی صاحب حضرت مولوی محمد اسمعیل صاحب فاضل تھے۔اس تفسیر کا انگریزی ترجمہ احمدی علماء کے ایک بورڈ نے کیا تھا۔جس میں قاضی عبد الحق صاحب مرحوم پیش پیش تھے۔اور اس کی اشاعت خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خرچ پر ہوئی۔جو جائداد کا ایک حصہ فروخت کر کے مہیا کیا گیا تھا۔