تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 175 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 175

تاریخ احمدیت جلد ۴ 167 خلافت ثانیه کادو سرا سال دو سرا باب (فصل دوم) خلافت ثانیہ کا دوسرا سال (۱۳۳۳ھ تا ۵۱۳۳۴) جنوری ۱۹۱۵ ء سے دسمبر ۱۹۱۵ء تک) مبلغین کی اعلیٰ کلاس کے لئے لیکچروں کا سلسلہ مبلغین کی ال کلاس کیلئے جو روانیا۔محققانه حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی زیر تربیت ترقی کر رہی تھی دو انتظامات کئے گئے۔اول ان کے لئے الگ بورڈنگ اور الگ سپرنٹنڈنٹ تجویز کیا گیا۔دوم مفید لیکچروں کا سلسلہ شروع ہوا۔اور ابتدا میں مندرجہ ذیل حضرات نے طلبہ سے خطاب فرمایا۔حضرت میر محمد الحق صاحب ( مضمون " ہستی باری تعالی"۔ثبوت ملائکہ" ) حضرت قمر الانبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ( " مضمون کفر و اسلام " ) حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی (مسئله دعا و تقدیر ) شیخ محمد یوسف صاحب ایڈیٹر نور - ( مضمون قدامت وید دسکھ ازم ) چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب ( مضمون عورتوں کے حقوق۔حضرت قمر الانبیاء کا مضمون کلمة الفصل" کے نام سے انہیں نوں چھپ گیا تھا۔۱۹۴۱ء میں اس۔دوسرا ایڈیشن "مسئلہ کفرو اسلام کی حقیقت" کے نام سے شائع ہوا۔تو آپ نے اس میں صراحتاً تحریر فرمایا۔یقینا دو سرے منکرین کی نسبت غیر احمدی ہمارے بہت زیادہ قریب ہیں اور ہمارا کلمہ اور ہمار ا شارع رسول ایک ہے۔پس اگر غیر احمدیوں سے دوسرے منکرین کی نسبت بعض امور میں امتیازی سلوک روا ر کھا جائے تو یہ بالکل جائز اور معقول ہو گا "۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے متعلق غیر مبایعین اصحاب نے یہ خبر مشہور کر رکھی تھی کہ آپ نے اپنے خلیفتہ المسلمین تعلیم کئے جانے کے لئے حکومت انگریزی سے درخواست کی ہے۔حضور نے اس غلط بیانی کے جواب میں ایک خبر کی تردید ایک رسالہ شائع فرمایا جس کا عنوان تھا۔" اللہ تعالٰی کی مدد صرف صادقوں کے ساتھ ہے "۔