تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 613
تاریخ 605 خلافت اولی پر ایک طائرانہ نظر پیشگوئی۔غلبہ روم کی پیشگوئی - مسیر العرب- خاندان حضرت مسیح موعود میں ترقی عہد خلافت اولیٰ میں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں بھی ترقی ہوئی۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب نواب محمد احمد خاں صاحب صاحبزادی منصوره بیگم صاحبہ نواب مسعود احمد خان صاحب صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب۔صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب کی ولادت اسی دور میں ہوئی۔سید نا محمود ایدہ اللہ تعالی کی اطاعت خلافت اور خدمات جلیلہ خلافت خلافت اولی ہے قبل حضرت سید نا محمود ایدہ اللہ تعالیٰ حضرت خلیفتہ المسیح اول سے بے تکلف تھے اور گھنٹوں گفتگو کرتے رہتے تھے۔مگر قیام خلافت کے بعد آپ نہایت ادب سے حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں بیٹھتے اور ہمیشہ نیچی نگاہ رکھتے اور آہستہ آواز سے کلام کرتے تھے۔اور آپ کے ہر حکم کی اطاعت کرنا اپنا فرض اولین سمجھتے تھے۔بلکہ کوئی اہم قدم آپ کی اجازت کے بغیر اٹھانا جائز نہیں سمجھتے تھے۔اور جماعتی حالات سے آپ کو ہمیشہ باخبر رکھتے تھے۔حضرت مولوی شیر علی صاحب کا بیان ہے۔کہ "خلافت اولی کے زمانہ میں میں نے دیکھا کہ جو ادب اور احترام اور جو اطاعت اور فرمانبرداری آپ حضرت خلیفتہ المسیح اول کی کرتے تھے اس کا نمونہ کسی اور شخص میں نہیں پایا جاتا تھا۔آپ کے ادب کا یہ حال تھا۔کہ جب آپ حضرت خلیفتہ المسیح اول " کی خدمت میں جاتے تو آپ دو زانو ہو کر بیٹھ جاتے اور جتنا وقت آپ کی خدمت میں حاضر رہتے اسی طرح دو زانوی بیٹھے رہتے۔میں نے یہ بات کسی اور صاحب میں نہیں دیکھی۔اسی طرح آپ ہرا م میں حضرت خلیفتہ المسیح اول کی پوری پوری فرمانبرداری کرتے۔کسی امر کے متعلق حضرت خلیفتہ المسیح اول کا ارشاد ہو تا تو آپ اس کی پوری پوری تعمیل کرتے۔حضرت خلیفتہ المسیح اول نے اپنی تقریر میں جو آپ نے ۱۹۱۲ء میں احمد یہ بلڈ نگس لاہور میں فرمائی۔فرمایا۔" میاں محمود بالغ ہے۔۔۔۔وہ میرا سچا فرمانبردار ہے۔اور ایسا فرمانبردار کہ تم میں سے ایک بھی نہیں "۔خلافت اولی میں سید نا محمود کی دینی خدمات کا سلسلہ نہایت وسیع ہے اور جیسا کہ قارئین بالتفصیل مطالعہ کر چکے ہیں۔آپ خرابی صحت کے باوجود اس دور میں پیکر جہاد و عمل نظر آتے ہیں یہاں بطور مثال چند خدمات کا تذکرہ کرنا مناسب ہو گا۔ادارت تشحمید الا زبان۔ملک بھر کی احمد یہ کانفرنسوں میں تقاریر ممبر د صدر مجلس صدر انجمن احمدیہ کی حیثیت سے فرائض کی سرانجام دہی۔مدرسہ احمدیہ کی