تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 612
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 604 خلافت اولی پر ایک طائرانہ نظر بقعہ نور نظر آنے لگتی ہے۔نصف پارہ کے قریب پڑھا جاتا ہے۔اس کا ترجمہ کیا جاتا ہے۔تفسیر کی جاتی ہے سائیلین کے سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔تقوی و عمل کی تاکید بار بار کی جاتی ہے۔لطیف مثالوں سے مطالب کو عام قسم اور آسان کر دیا ہے اس کے بعد اندرون مکان میں عورتوں کو درس قرآن دیا جاتا ہے۔پھر ظہر کے بعد سب لوگ مسجد اقصیٰ میں جمع ہوتے ہیں وہاں حضرت خلیفتہ المسیح بھی تشریف لے جاتے ہیں اور صبح کی طرح وہاں پھر درس ہوتا ہے۔بعد عشاء مسجد اقصیٰ میں حافظ جمال الدین صاحب تراویح میں قرآن شریف سناتے ہیں اور حضرت کے مکان پر حافظ ابو اللیث محمد اسمعیل صاحب سناتے ہیں۔غرض اس طرح قرآن شریف کے پڑھنے پڑھانے اور سنے کا ایسا شغل ان ایام میں دن رات رہتا ہے کہ گویا اس مہینہ میں قرآن شریف کا ایک خاص نزول ہو تا ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح اپنے درد مند دل کی دعاؤں کے ساتھ قرآن شریف سناتے ہیں۔درس کے بعد سامعین کے واسطے دعائیں کرتے ہیں "۔(1) لنگر خانے کا انتظام صدرانجمن احدیہ کے سپرد ہوا۔(۲) اندرون ملک میں با قاعدہ اولیات واعظ مقرر ہوئے۔(۳) اندرون ملک کی جماعتوں نے سالانہ جلسے منعقد کرنے شروع گئے۔(۴) احمدی خواتین بھی مسجد اقصیٰ کے خطبات جمعہ میں شریک ہونے لگیں۔(۵) احمدی نو جوانوں کو بغرض تعلیم مصر بھجوایا گیا۔(۶) مصالح العرب" کے نام سے ایک عربی اخبار ضمیمہ بدر کی صورت میں جاری ہوا۔(۷) شیعہ اصحاب سے پہلی دفعہ مباحثہ ہوا۔(۸) انگلستان کو سب سے پہلا احمدی مبلغ روانہ ہوا۔مسائل متنازعہ فیہ کا فیصلہ دربار خلافت سے حضرت خلیفتہ المسیح کا یہ عظیم الشان کارنامہ ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا کہ آپ نے جملہ مسائل متنازعہ مثلاً مسئلہ نبوت مسیح موعود " مسئلہ خلافت مسئلہ کفر و اسلام پیشگوئی اسمہ احمد کا مصداق - غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنا اور ان کا جنازہ وغیرہ کے سلسلہ میں ناطق فیصلے کئے۔اور جماعت ہمیشہ کے لئے مستحکم عقائد پر قائم ہو گئی۔حضرت مسیح موعود کی چند عظیم الشان خلافت اولی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کا ظہور خلافت اولیٰ میں متعدد پیشگوئیاں پوری ہو ئیں۔مثلا ز لزلہ درگور نظامی انگند - تزلزل در ایوان کسری فتاد منکرین خلافت کے فتنہ کی پیشگوئی مولوی محمد حسین کے رجوع کی پیشگوئی۔تقسیم بنگالہ کی تنسیخ کی پیشگوئی۔ایک مشرقی طاقت اور کوریا کی نازک حالت۔حضرت خلیفہ اول کے گھوڑے سے گرنے کی