تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 603 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 603

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 595 خلافت اوٹی کی نسبت آسمانی شہادتیں ایک دفعہ فرمایا۔ابھی میں نے دیکھا ہے کہ اسی مقام پر کسی پرند کا مزیدار شور بہ کھایا ہے اور اس کی باریک باریک ہڈیاں پھینک دی ہیں اللہ تعالی کی قدرت اسی وقت حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کچھ پرند شکار کر کے لائے جو حضور کی خدمت میں پیش کئے گئے۔-A فرمایا۔جب روح جسم خاکی سے علیحدہ ہوتی ہے۔تو وہ اپنے ساتھ ایک نیا جسم لے کر نکلتی ہے۔جو ہر ہر عضو سے لکھتا ہے میں نے ایسے جسم خود دیکھتے ہیں۔ایک شخص جو اس وقت زندہ موجود ہے۔اس کو میں نے دیکھا اس کا جسم خنزیر کا ہے ایک ہی وقت میں اس کا ظاہر جسم اور خنزیر والا جسم اپنے چار پیروں پر چلتا دیکھا ہے"۔فرمایا۔" خدا تعالیٰ کا میرے ساتھ یہ وعدہ ہے کہ میں اگر کہیں جنگل بیابان میں بھی ہوں تب بھی خداتعالی مجھے رزق پہنچائے گا۔اور میں کبھی بھوکا نہیں رہوں گا"۔فرمایا۔” بعض اوقات لوگوں کے دل میرے سامنے پیش کئے جاتے ہیں کہ ان کے لئے دعا كر"۔١٥٠ خواب میں دیکھا کہ جلسہ میں لیکچر ہو رہے ہیں۔حضرت مرزا صاحب مرحوم و مغفور فرماتے ہیں۔آئندہ نوجوانوں کے لیکچر اچھے ہوں گے۔فرمایا - " صاحب نسبت جو لوگ ہوتے ہیں ان کی ملاقات ہو جاتی ہے میں نے کبھی توجہ نہیں کی باوجود اس کے میں نے بھی مردوں سے باتیں کی ہیں "۔-۱۲ فرمایا - " بڑائی - شیخی اور فخر کے لئے نہیں تحدیث نعمت کے لئے کہتا ہوں کہ میں نے خود ایسے فرشتوں کو دیکھا ہے اور انہوں نے ایسی مدد کی ہے کہ عقل فکر د ہم میں نہیں آسکتی۔اور انہوں نے مجھ سے کہا ہے کہ دیکھو ہم کس طرح اس معاملہ میں تمہاری مدد کرتے ہیں"۔۱۴ فرمایا۔"مجھ کو خدا تعالٰی نے عالم رویاء میں یہاں ایک شخص دکھایا کہ یہ فری مسینوں کی طرف سے خاص طور پر یہاں رہتا ہے "۔۱۵ فرمایا ” میں نے حضرت خواجہ شاہ سلیمان صاحب تو نسوی اور حضرت شاہ ولی اللہ اور حضرت شاہ غلام علی صاحب اور صحابہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو ایک عالم میں خود دیکھا ہے"۔ده - ۱۲ فرمایا۔” مجھ کو حضور نبی کریم اللہ نے ایک مرتبہ خواب میں فرمایا کہ ربنا اتنا فی الدنيا حسنة وفي الاخرة حسنة وقنا عذاب النار بہت پڑھا کرو - E ۱۷ فرمایا۔" میں نے ایک مرتبہ نبی کریم ﷺ کو خواب میں دیکھا کہ مجھ کو کمر پر اس طرح