تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 536 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 536

تاریخ احمدیت جلد ۳ 528 خلافت اوٹی کے آخری ایام ہو تا تھا۔تو دوسری طرف حکیم صاحب کے مکان پر مرضاء اور طلباء کا جمگھٹا لگا رہتا تھا۔خود میرزا صاحب حکیم صاحب کی شان میں تعریفی کلمات کہنے میں دریغ نہیں کرتے تھے اور حکیم صاحب کے علم و فضل کی قدر شناسی کرتے تھے۔میرزا صاحب کے بعد جماعت احمدیہ نے متفقہ طور پر آپ کو خلیفہ قرار دیا اور کئی سال اس منصب پر فائز رہنے کے بعد ۱۹۱۴ء میں بمقام قادیان ہی انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔آپ علوم معقول و منقول میں زبر دست مہارت رکھتے تھے طب میں آپ کو درجہ اجتہاد حاصل تھا۔