تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 484 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 484

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 476 اخبار " الفضل " اور "پیغام صلح " کا اجراء حضرت خلیفہ اول کے حکم سے چونکہ ٹریکٹ لکھنے والوں نے ان ٹریکٹوں میں گمنام ٹریکٹوں کا مسکت جواب انجمن انصار اللہ کے خلاف خاص طور پر زہر اگلا تھا اور اخبار پیغام صلح نے بھی انہی کے نام کھلی چٹھی شائع کی تھی اس لئے حضرت خلیفہ اول نے بھی اس ٹریکٹ کا جواب انصار اللہ ہی کے سپرد فرمایا۔جو آپ کے ارشاد کے ماتحت دو ٹریکٹوں کی صورت میں شائع کیا گیا۔پہلا ٹریکٹ ۲۳ نومبر ۱۹۱۳ء کو شائع ہوا جس کا نام حافظ روشن علی صاحب نے "خلافت احمدیہ " رکھا۔یہ ٹریکٹ خود حضرت خلیفہ اول نے ملاحظہ کیا اور اس کی اصلاح کی۔اور یہ فقرہ اپنے قلم سے زائد فرما دیا کہ ”ہزار ملامت پیغام پر جس نے اپنی چٹھی کو شائع کر کے ہمیں پیغام جنگ دیا اور نفاق کا بھانڈا پھوڑ دیا۔" خلافت احمدیہ " میں جو اظہار الحق نمبرا کے جواب میں تھانہ صرف حضرت خلیفہ اول کی خلافت حقہ کی نسبت متعدد آسمانی شہاد میں شائع کیں بلکہ مسئلہ خلافت پر قرآن و حدیث اور تحریرات مسیح موعود سے فیصلہ کن روشنی ڈالی اور انجمن کے مطاع الکل ہونے کے بارے میں جس قدر شبہات و اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ان کی خوب قلعی کھولی۔اظہار الحق نمبر ۲ کے جواب میں انصار اللہ نے دو سر اٹریکٹ اظہار حقیقت" کے نام سے شائع کیا جس میں ان تمام رکیک اور گندے الزامات کا جواب دیا گیا تھا۔جو حضرت خلیفہ اول اور اہل بیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر لگائے گئے تھے۔یہ ٹریکٹ بھی حضرت خلیفہ اول کی نظر ثانی کے بعد شائع ہوا۔ان ٹریکٹوں کے مسودات جب آخری مرتبه بغرض منظوری پیش ہوئے تو حضرت خلیفہ اول نے اپنے قلم سے تحریر فرمایا۔" اخلاص سے شائع کرو خاکسار بھی دعا کرے گا۔اور خود بھی دعا کرتے رہو کہ شریر سمجھے یا کیفر کردار کو پہنچے۔||Z! نور الدین"۔HA- حضرت صاحبزادہ صاحب کے نام ایک ٹریکٹ اظہار الحق" کی اشاعت کے بعد اس کے ہمنواؤں میں سے ایک شخص نے حضرت کھلا خط اور اس کا بصیرت افروز جوار صاحبزادہ صاحب کے نام ایک کھلا خط لکھا۔اس خط میں معترض نے آپ کو امیدوار خلافت " قرار دیا۔اکبر شاہ خاں نجیب آبادی نے اس شخص کو لکھا ” میں قریباً آٹھ سال سے یہاں مقیم ہوں اور یہاں کی بابرکت صحبتوں سے فیض حاصل کرنے کا بھی بہت شائق ہوں لیکن خدا تعالیٰ کے عظمت و جلال کی قسم کھا کر کہتا ہوں۔کہ کم سے کم میں تو ہرگز نہیں جانتا کہ ہمارے موجودہ خلیفہ المسیح کے بعد کون شخص خلیفہ ہو گا۔ہاں یہ میرا اعتقاد ہے کہ خدا