تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 27
تاریخ احمد بیت - جلد ۳ 23 فلیتہ المسیح الاول کے حالات زندگی ( حمل از خلافت ) اول کے سوا) جماعت احمدیہ کے قیام سے قبل انتقال فرما چکے تھے البتہ آپ کی ایک بیٹی کا بعد میں بھی زندہ رہنا بلکہ جنوری ۱۸۹۸ء میں اور اس کے بعد دوبارہ قادیان میں آنا بھی ثابت ہے یہ بیٹی کسی پیر کی مریدہ تھیں اور ان کے آنے کا مقصد بڑا دلچسپ تھا یعنی ان کو یہ مشورہ کرنا تھا کہ چونکہ ان کے پاس روپیہ کافی ہو گیا ہے اس لئے اس کو خرچ کرنے کے لئے کوئی مقدمہ کرنا چاہئے۔حضرت مولوی صاحب یہ لطیفہ درس میں بھی سناتے تھے۔حضرت خلیفہ اول کی طرح دراز قد اور مضبوط جسم کی خاتون تھیں۔حضرت حافظ غلام رسول صاحب ۱۸۸۹ ء سے قبل فوت ہوئے۔آپ کا مزار بھیرہ کے قبرستان پیر مصطفیٰ میں بتایا جاتا ہے۔