تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 453 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 453

تاریخ احمدیت جلد ۳ 445 اخبار " الفضل " اور " پیغام صلح " کا اجراء پہلی ضرورت:۔” بڑھنے والی ضروریات میں سے ایک نئے اخبار کی ضرورت ہے بے شک ایک وہ زمانہ تھا جب کہ جماعت قلیل تھی۔اور پھر اکثر لوگ زمینداروں کے طبقہ میں سے تھے۔لیکن اب علاوہ اس مخلص جماعت کی ترقی کے ہزاروں مخلص تعلیم یافتہ پیدا ہو گئے۔جن کے علوم کو وسعت دینے کے لئے اخبار کی اشد ضرورت ہے"۔دوسری ضرورت: " بعض احمدی ہیں کہ جو احمدی تو ہو گئے ہیں لیکن ان کو ابھی معلوم نہیں کہ احمدی ہو کر ہم پر کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور کس طرح ہمیں دوسروں کی نسبت رسومات و بدعات اور مقامات اسراف سے بچنا چاہئے؟" تیسری ضرورت: احمدی جماعت کو تاریخ اسلام سے واقفیت دلانا ضروری ہے۔خصوصاً رسول کریم (فداہ ابی دامی) اور صحابہ کی تاریخ ہے۔چوتھی ضرورت:۔ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کی اکثر قوموں میں اس وقت بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور ایک دوسرے کے خلاف بغض و عناد کا دریا جوش مار رہا ہے۔۔۔اور اس سلسلہ میں ہندوستان میں بھی ایک گروہ ایسا پیدا ہو گیا۔۔۔۔کہ عجیب عجیب رنگ سے بد فنیاں پھیلا رہا ہے اور چونکہ ہمارا کوئی ایسا اخبار نہیں کہ جو سیاست کے اہم مسائل پر اس نقطہ خیال سے روشنی ڈالے کہ جو حضرت صاحب نے قائم کی ہے۔اس لئے خطرہ ہے۔کہ ہم میں سے بعض احباب اس رد میں نہ بہہ جائیں اس لئے ضروری ہے کہ اس معاملہ میں بڑے زور سے حضرت صاحب کی تحریروں کی روشنی سے روشنی ڈالی جائے اور احمدیوں میں اس سیاست کو رائج کیا جائے جسے حضرت صاحب نے پیش کیا۔پانچویں ضرورت:۔احمدی جماعت میں تعلیم کا پھیلانا۔چھٹی ضرورت:۔آپس میں تعارف اور میل ملاپ کو ترقی دنیا اور مصالحت۔ساتویں ضرورت۔احمدی جماعت کو دنیا کی ترقی سے آگاہ کرنا۔آٹھویں ضرورت:۔تبلیغ کے لئے کوشش کرنا اور جن ممالک میں تبلیغ نہیں ہوئی۔ان کی طرف توجہ کرنا اور دشمنان اسلام کی تبلیغی کوششوں سے مسلمانوں کو آگاہ کرنا۔الفضل کے اجراء سے قبل حضرت صاحبزادہ صاحب نے استخارہ کیا۔اور حضرت خلیفتہ المسیح کی خدمت میں اجازت کے