تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 427
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 419 حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ کے سفر ہندو عرب عمرہ ہو گیا۔اور اللہ تعالی نے امید سے بڑھ کر دعاؤں کی توفیق دی۔اور میں نے حتی المقدور حضور کے لئے حضور کے خاندان کے لئے کل احمدی جماعت اور اسلام و مسلمانوں کے لئے دعائیں کیں۔زیارت بیت اللہ کے وقت بھی اور صفا و مروہ کی سعی کے وقت بھی خصوصاً جماعت کی ترقی اور آپس کے اتحاور مودت کے لئے والله المجيب۔مکہ میں آپ کو ایک رویا ہوا کہ ایک جگہ ہوں اور میر صاحب اور والدہ ساتھ ہیں آسمان سے سخت گرج کی آواز آرہی ہے اور ایسا شور ہے جیسے توپوں کے متواتر چلنے سے پیدا ہوتا ہے اور سخت تاریکی چھائی ہوئی ہے ہاں کچھ کچھ دیر کے بعد آسمان پر روشنی پیدا ہوئی ہے اتنے میں اس دہشت ناک حالت کے بعد آسمان پر ایک روشنی پیدا ہوئی اور نہایت موٹے اور نورانی الفاظ میں لا الہ الا الله محمد ر سول اللہ لکھا گیا ہے۔میں نے میر صاحب کو پوچھا آپ نے یہ عبارت نہیں دیکھی انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔میں نے کہا کہ ابھی آسمان پر یہ عبارت لکھی گئی ہے اس کے بعد بآواز بلند کسی نے کچھ کہا جس کا مطلب یا د رہا کہ آسمان پر بڑے بڑے تغیرات ہو رہے ہیں جن کا نتیجہ تمہارے لئے اچھا ہو گا۔اس کے بعد اس نظارہ اور تاریکی اور شور کی دہشت سے آنکھ کھل گئی"۔یہ خواب اپنے خط میں حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں لکھتے ہوئے تحریر فرمایا ” اس طرف کے لوگوں کی دین سے بے پرواہی اور خودی کو دیکھ کر دل پر ایک ایسا اثر ہوا ہے کہ کچھ بیان نہیں کر سکتا۔حضور کے لئے ، والدہ عبدالحی ، عبدالحی ، امتہ الحی، عبد السلام ، عبد الوہاب عبد المنان اور والدہ امتہ الرحمن کے لئے برابر ہر موقعہ پر دعا کر تا رہتا ہوں اللہ تعالیٰ قبول فرمائے تو اس کی درگاہ بہت عالی ہے۔میری طبیعت کی کمزوری کچھ نہ کچھ چلی ہی جاتی ہے۔دعا کی درخواست ہے ایک متوحش نظارہ برابر دیکھ رہا ہوں جب دعا کرتا ہوں وہی بات اور رنگ میں دکھائی جاتی ہے۔قریباً ۵-۷ دفعہ دیکھا ہے۔کل اونٹ پر جاگتے ہوئے کشفی رنگ میں دیکھا"۔مکہ میں آپ کی خبر آنا فانا مشہور ہو چکی تھی اور ہر جگہ آپ کا چرچا ہونے لگا تھا۔آپ جہاں سے گذرتے لوگ بعض دفعہ اشارہ کر کے ایک دوسرے کو بتاتے تھے کہ "ابن قادیانی" ( قادیانی کا لڑکا) لوگوں میں علماء نے بہت غلط باتیں بتا ر کھی تھیں۔مثلاً حضرت اقدس نعوذ باللہ شرعی نبوت کے مدعی ہیں۔نیز آپ نے جہاد کو قطعی حرام قرار دے دیا ہے۔ایک شخص نے جو رشتہ میں آپ کے ماموں تھے اور بھوپال کے رہنے والے تھے بھوپال کے ایک رئیس ( خالد نامی) کے ساتھ مل کر آپ کے خلاف سخت شورش بھی شروع کر دی اور لوگوں کو یہ کہہ کر بھڑ کانے لگے کہ یہ قادیانی کفر پھیلاتے ہیں اور ساتھ ہی اہلحدیث مولوی محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی کو (جو اس سال حج کو گئے تھے) مباحثہ کے لئے آمادہ A4