تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 412 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 412

تاریخ احمدیت - جلد ۳ 404 حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ کے سفر ہند و عرب اور اس سے قبل ایک مقدمہ اور آخر میں " عطر مجموعہ " کے نام سے آپ ہی کے بیان فرمودہ واقعات سلیقہ سے شامل کر دیے ۱۹۱۲ء کے آخر میں اسے " مرقاۃ الیقین فی حیاة نور الدین " کے نام سے شائع کر دیا گیا۔خان بهادر حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے اس کتاب پر ایک نہایت مفصل ریویو لکھا۔جو اول سے آخر تک پڑھنے کے لائق ہے چنانچہ انہوں نے حضرت خلیفہ اول کی خود نوشت سوانح کی نسبت لکھا۔ان حالات یا ان کیفیات کے پڑھنے سے پڑھنے والے پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوتی اور عجیب نکات سے آشنا ہونے کا موقعہ ملتا ہے۔پڑھنے کے بعد یہ کہنا ہی پڑے گا کہ یہ علامہ نور دین کی فطرت شروع ہی سے ایک انوکھا یا نرالاڈھنگ یا سماں رکھتی تھی طالب علمی کے زمانہ ہی میں مولوی صاحب کی طبیعت میں غیرت دینی محبت رسول اکرم ، عزم ، راست گوئی صاف بیانی جرات کا پایا جانا زندہ دلیل اس امر کی ہے کہ قدرت نے ان کا وجود خاص اغراض اور خاص مقاصد کے تابع بنایا تھا"۔"عطر مجموعہ " کے بارے میں ان تاثرات کا اظہار فرمایا : یہ مجموعه یا یه گلدستہ واقعی عطر بیز یا عطر فشاں ہے اور یہ مجموعہ نادرات انہی الفاظ میں قلمبند ہوا ہے جو خود مولوی صاحب کی اپنی زبان کے ہیں۔اس مجموعہ میں ناظرین کو بیسیوں ایسی باتیں ملیں گی۔جو بڑے بڑے حکیموں اور فلاسفروں کے حصہ میں بھی یہ مشکل آئی ہیں۔یہ گراں بہا نکات یا قیمتی باتیں چند لفظوں میں بیان کر دی گئی ہیں ایسے روپ میں کہ نبی سے نجی طبیعت اور متعصب سے متعصب انسان بھی اثر لئے بغیر نہیں رہ سکتا۔یہ باتیں اور یہ نکات مشاہداتی ہی نہیں ہیں بلکہ تجربی بھی۔فلسفی ہی نہیں ہیں بلکہ روحانی بھی۔اختلافی ہی نہیں بلکہ تمدنی بھی۔تمدنی ہی نہیں ہیں بلکہ سوشل اور سیاسی بھی۔ان نکات سے کیا نکلتا ہے مولوی صاحب کی زودرسی، توکل ، خدا پر اعلیٰ بھر دسہ ، تدین ، ذہانت ، حاضر جوابی موقعه شناسی ، حسن جواب ، حسن، تبلیغ ، کشادہ دلی وسعت قلبی ، یہ وہ باتیں اور یہ وہ نکات ہیں جو بعض ہی کا حصہ ہوتے ہیں ع ایں سعادت بزور بازو نیست اس عطر مجموعہ سے ناظرین مندرجہ ذیل باتیں خصوصیت سے دیکھ سکتے ہیں کہ ان میں مولوی صاحب کی روش کیا رہی ہے۔(الف) اہل خاندان کے ساتھ (ب) اہل و عیال کے ساتھ (ج) اپنے شباب کے ساتھ (د) احباب کے ساتھ (ھ) اہل وطن کے ساتھ۔ان شعبوں میں آپ کو بہت سی اس مجموعہ سے ایسی باتیں ملیں گی۔جو ملکی اور قومی حمیت غیرت اور دور اندیشی کے گر ہوں گے۔ساتھ ہی اس کے آپ کو یہ بھی پتہ لگ جائے گا کہ مولوی صاحب کی پاک طبیعت بناوٹ ، تصنع، فریب رہی