تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 407
تاریخ احمدیت جلد ۳ 399 حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ایدہ اللہ کے سفر ہند و عرب سے باہر مزا نہیں آتا میں کیا کروں میری حالت ہی ایسی ہے۔حضرت کا منشا تو دوسرے دن ہی واپس چلے جانے کا تھا مگر آپ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ کل حضور کے ایک لیکچر کا پروگرام ہے۔چنانچہ آپ نے جانے کا ارادہ ملتوی کر دیا۔لاہور میں تقریریں دوسرے دن ١٦ / جون کو حضرت خلیفہ اول کے حکم سے صبح 9 بجے کے قریب حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ایک تقریر فرمائی آپ کی تقریر کے بعد حضرت خلیفتہ المسیح مسجد میں رونق افروز ہوئے اور انہی آیات پر تقریر فرمائی جن آیات پر حضرت صاجزادہ صاحب نے بھی روشنی ڈالی تھی۔یعنی واعتصموا بحبل الله جميعا الخ) گورنگ بالکل جدا اور بالکل نرالا تھا۔اخبار بد ر نے لکھا ” یہ تو ارد بھی کسی حقیقت کی طرف اشارہ کر تا تھا۔حضرت خلیفتہ المسیح اول نے اپنی تقریر میں جو نہایت درجہ پر جلال و پر شوکت تھی منکرین خلافت کے مرکز میں جاکر مسئلہ خلافت اور دوسرے اہم اختلافی امور کے بارے میں کھول کھول کر حق و صداقت کی تبلیغ کی اور ان پر اتمام حجت کر دی۔چنانچہ آپ نے مسئلہ خلافت پر روشنی ڈالتے ہوئے پوری شان و تمکنت کے ساتھ اعلان فرمایا۔میں نے تمہیں بارہا کیا ہے اور قرآن مجید سے دکھایا ہے کہ خلیفہ بنانا انسان کا کام نہیں ہے بلکہ خداتعالی کا کام ہے آدم کو خلیفہ بنا یا کس نے ؟ اللہ تعالٰی نے فرمایا - اني جاعل في الارض خليفة"۔اس خلافت آدم پر فرشتوں نے اعتراض کیا کہ حضور وہ مفسد فی الارض اور منفک الدم ہو گا مگر انہوں نے اعتراض کر کے کیا پھل پایا؟ تم قرآن مجید میں پڑھ لو کہ آخر انہیں آدم کے لئے سجدہ کرنا پڑا۔پس اگر کوئی مجھ پر اعتراض کرے اور وہ اعتراض کرنے والا فرشتہ بھی ہو تو میں اسے کہہ دوں گا کہ آدم کی خلافت کے سامنے مسجود ہو جاؤ تو بہتر ہے اور اگر وہ اباء اور استکبار کو اپنا شعار بنا کر ابلیس بنتا ہے تو پھر یا درکھے کہ ابلیس کو آدم کی مخالفت نے کیا پھل دیا۔میں پھر کہتا ہوں کہ اگر کوئی فرشتہ بن کر بھی میری خلافت پر اعتراض کرتا ہے تو سعادت مند فطرت اسے اسجد والادم کی طرف لے آئے گی ان کی (داؤد کی۔ناقل ) مخالفت کرنے والوں نے تو یہاں تک ایجی ٹیشن کی کہ وہ انارکسٹ لوگ آپ کے قلعہ پر حملہ آور ہوئے اور کو د پڑے مگر جس کو خدا نے خلیفہ بنایا تھا۔کون تھا جو اس کی مخالفت کر کے نیک نتیجہ دیکھ سکے۔پھر اللہ تعالٰی نے ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما کو خلیفہ بنایا رافضی اب تک اس خلافت کا ماتم کر رہے ہیں۔مگر کیا تم نہیں دیکھتے کروڑوں انسان ہیں جو ابو بکر، عمر رضی اللہ عنھما پر درود پڑھتے ہیں۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے بھی خدا نے خلیفہ بنایا ہے۔۔۔اگر کوئی کہے کہ انجمن نے