تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 362 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 362

تاریخ احمدیت جلد ۳ 354 || (11 قادیان میں متعدد پبلک عمارتوں کی تعمیر حالات وواقعات (۲) مذہبی مشاغل (۳) عہد خلافت مگر افسوس آپ صرف چند قسطیں شائع کر سکے اور یہ کام پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔گو الحکم کے صفحات میں جو حالات آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کر دئیے ان میں "حیات نور" کی تکمیل کے لئے ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔-۵ حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب اور سردار محمد یوسف صاحب قنوج کی اسلامی انجمن کے سالانہ جلسہ میں شامل ہوئے۔اور اپنی تقریروں سے محظوظ کیا۔یہاں کوئی بااثر احمدی نہیں تھا صرف اخبار "نور" کے پرچہ سے اسلامی انجمن کو احمدی مبلغ منگوانے کی تحریک ہوئی۔ڈاکٹر بشارت احمد صاحب (مولف مجدد اعظم) کو جو ۱۹۱۰ ء میں بھیرہ کے اسسٹنٹ سرجن تھے حکومت نے دفعہ ۱۹۳ کی آڑ لے کر ہتھکڑی لگا دی اور نظر بند کر دیا۔اس ظالمانہ کارروائی کے خلاف صوبہ بھر کے اخبارات نے بلا لحاظ فرقہ و مذہب آواز اٹھائی۔آخر عدالتی کارروائی اور شہادتوں کے تکلیف دہ سلسلہ کے بعد آپ بری ہو گئے۔