تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 361
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 353 قادیان میں متعد د پبلک عمارتوں کی تعمیر حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب کی تقریر : جلسہ کے آخری دن کے پہلے اجلاس میں حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب کی تقریر ہوئی۔یہ تقریر جو مسجد اقصیٰ میں ہوئی بیش بہا معارف اور حقائق سے بھری ہوئی تھی۔دوران تقریر آپ نے آیت خاتم النبین کی تفسیر میں فرمایا۔"چونکہ حضرت محمد رسول اللہ اللہ کسی کے باپ نہیں تو اس سے ابتر ہونے کا شبہ پڑتا تھا۔اس لئے لکن حرف استدراک لایا گیا۔اور جو دو ہم ما سبق سے پیدا ہو تا تھا اس نے دور کر کے فرمایا کہ آپ روحانی باپ ہیں اور تمام کمالات نبوت کے جامع ہیں۔یعنی کامل و مکمل ہیں اس لئے آپ کی مہر سے ولد روحانی یعنی نبی پیدا ہوتے رہیں گے۔جو امتی بھی ہوں اور نبوت جزوی بھی ان کو حاصل ہو"۔حضرت مولوی صاحب نے یہ بھی کہا کہ "حضرت صاجزادہ صاحب نے کیسی ترقی کی ہے اور ظاہر کیا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ اس قسم کے خیالات دل میں نہ آنے دیں کہ یہ وہی بچہ ہے جو کل ہمارے ہاتھوں میں کھیلتا تھا۔اس قسم کے خیالات فرعونی خیالات ہوتے ہیں "۔نیز کہا۔"ایک یہ بھی الہام تھا کہ انا نبشرک بغلام مظهر الحق و العلاء جو اس حدیث کی پیشگوئی کے مطابق تھا جو مسیح موعود کے بارے میں ہے۔کہ یتزوج و یولد لہ یعنی اس کے ہاں ولد صالح عظیم الشان ہو گا۔چنانچہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد موجود ہیں " - E -1- نواب اعظم یار جنگ مولوی چراغ علی صاحب مرحوم نے ۱۹۱۰ء کے متفرق واقعات " حضرت عیسی اور صلیب" کے نام سے ایک رسالہ شائع کیا۔جس میں انہوں نے حضرت مسیح موعود کے نظریہ صلیب مسیح کی تائید کی اور بدلا ئل ثابت کیا کہ حضرت مسیح نے صلیب سے زندہ اترنے کے بعد طبعی رنگ میں وفات پائی۔یہ رسالہ وکیل ٹریڈنگ کمپنی امرت سر نے شائع کیا۔-۲- خواجہ کمال الدین صاحب نے اس سال سیالکوٹ ، بھیرہ سرگودھا۔کوہاٹ - اثاره۔۔۔۔اور علی گڑھ میں کامیاب لیکچر دئیے۔2 ۳۔حضرت حکیم فضل الدین صاحب بھیروی جو حضرت خلیفہ اول کے بچپن کے دوست تھے اور سلسلہ کی بہت سی خدمات سرانجام دینے کے بعد بالا خر مہتم لنگر خانہ ہوئے ۹/ اپریل ۱۹۱۰ء کو انتقال فرما گئے۔HD۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب نے اخبار الحکم کے صفحات میں حیات نور کے نام سے امیر المومنین حضرت خلیفتہ المسیح اول کے حالات زندگی پر مضمون کا ایک سلسلہ شروع کیا۔اور اس کا نہایت دلچسپ مقدمہ لکھا۔ان کا ارادہ ”حیات نور " تین حصوں میں لکھنے کا تھا۔(۱) آپ کی زندگی کے عام