تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 345 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 345

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 337 قادیان میں متعدد پبلک عمارتوں کی تعمیر کو سنائے گئے تو آپ رقت سے بھر کے بے اختیار رو پڑے اور فرمایا "اللہ میرا مولیٰ ایسا ہی قادر خدا ہے اس نے دکھا دیا ہے کہ وہ طب کے تعلق کو توڑ کر بھی مجھے رزق دیتا ہے اور ایسے طور پر دیتا ہے کہ وہم وگمان میں بھی نہیں آسکتا " - شیخ تیمور صاحب کو ہدایت فرمائی کہ میری ادویہ وغیرہ پر جس قدر خرچ ہوا ہے اس کا میزان کرد اور میری بیوی سے کہو کہ جو روپیہ کپڑے میں باندھ کر دیا گیا ہے اس میں سے وہ کل حساب ادا کردو غرض آپ نے اپنی بیماری کے کل اخراجات خود برداشت کئے اور انجمن سے ایک پائی تک لینا گوارا نہ فرمایا۔| 117 | = ۱۷-۱۰/ جنوری 1911 ء کو اپریشن کی وجہ سے آپ کو سخت تکلیف اٹھانا پڑی۔اپریشن میں جب آپ کا زخم صاف کیا گیا آپ کی زبان مبارک پر کثرت سے لا اله الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین اور سبحان الله سبحان اللہ کے کلمات جاری تھے۔ا حضور کی خدمت میں ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب حاضر ہوئے اور گفتگو کے دوران خواجہ کمال الدین صاحب کا بھی ذکر کیا۔حضور نے فرمایا۔خواجہ صاحب نے ایک مضمون لکھا ہے میں اس کے خلاف کچھ کہنا چاہتا ہوں افاقہ ہونے پر کسی کو لکھا دوں گا یا سنادوں گا۔چنانچہ دوسرے ہی دن اپنی بیاض منگواکر فلسفہ گناہ پر ایک تقریر فرمائی۔۱۲- ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے یہ عرض بھی کی کہ حضور کا دل کس چیز کو چاہتا ہے۔حضور نے نہایت رقت بھرے الفاظ میں فرمایا۔”میرا دل یہی چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ سے راضی ہو جاوے۔پھر فرمایا کہ میرا اللہ راضی ہو پھر فرمایا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ تم فرمانبردار رہو اختلاف نہ کر لو۔جھگڑانہ کرنا پھر فرمایا میں دنیا سے بہت سیر ہو چکا ہوں کوئی دنیا کی خواہش نہیں۔مرجاؤں تو میرا خدا مجھ سے راضی ہو۔فرمایا کہ سب کو سنا دو۔پھر فرمایا میں دنیا کی پروا نہیں کرتا میں نے بہت کمایا بہت کھایا بہت لیا بہت دیا کوئی خواہش باقی نہیں کبھی کبھی صحت اس لئے چاہتا ہوں کہ گھبراہٹ میں ایمان نہ جاتا رہے پھر بہت دفعہ دردانگیز لہجہ میں فرمایا کہ اللہ تو راضی ہو جا۔پھر کئی بار فرمایا اللهم ارض عنى اللهم ارض عنى۔اللهم ارض عنی پھر فرمایا مجھے شوق ہے کہ میری جماعت میں تفرقہ نہ ہو۔دنیا کوئی چیز نہیں میں بہت راضی ہوں گا اگر تم میں اتفاق ہو۔میں سجدہ نہیں کر سکتا۔پھر بھی سجدہ میں تمہارے لئے دعا کرتا ہوں میں نے تمہاری بھلائی کے لئے بہت دعائیں کیں۔مجھے طمع نہیں مجھے میرا موٹی بہت رازوں سے دیتا ہے اور ضرورت سے زیادہ دیتا ہے خبردار جھگڑا نہ کرنا۔تفرقہ نہ کرنا اللہ تعالیٰ تمہیں برکت دے گا اس میں تمہاری عزت باقی رہے گی۔نہیں تو کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔پھر فرمایا میں نے کبھی کسی کو حکم دیا