تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 287
تاریخ احمد بیت - جلد ۳ 279 مدرسہ احمدیہ کے سنگ بنیاد سے تمکین خلافت کے نشان تک داخلہ کا امتحان دینا ہو گا۔- نصاب مدرسه احمد یہ سات سال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔- مجوزہ ہفت سالہ نصاب میں دو درجے ہونگے۔درجہ اولیٰ کا امتحان پانچویں سال کے بعد اور درجہ اعلیٰ کا امتحان ساتویں سال کے بعد ہو گا اور کوئی طالب علم درجہ ادنی سے درجہ اعلیٰ میں ترقی نہ کر سکے گا جب تک وہ درجہ ادنی کا امتحان پاس نہ کرے اور نہ کسی طالب علم کو تحمیل تعلیم کی سند دی جائے گی۔جب تک وہ اعلیٰ درجہ کا امتحان پاس نہ کرے۔دو سال کی خاص تعلیم میں طرز تعلیم حسب ذیل طریق سے ہوگی۔اول۔مندرجہ ذیل چھ مضامین میں سے ہر ایک دن ایک خاص مضمون پر طلباء کو ایک گھنٹہ کے لئے لیکچر دیا جاوے گا۔فضائل اسلام۔مقابلہ مذاہب عالم۔مخالفین اسلام کے اعتراضوں کا جواب۔فلسفه قدیم و جدید - استنباط مسائل جمع مذاہب عالم۔ادب ولغت۔دوم۔اس لیکچر کے علاوہ ایک گھنٹہ روزانہ پڑھائی کا ہو گا۔جس میں حسب ذیل کتب عبور کرائی جاویں گی۔الجواب اصحیح۔رد شیعہ - منہاج ابن تیمیہ۔اعلام الموقعین ابن قیم۔ائمہ ثلاثہ کی تین کتا ہیں۔فصوص الحکم۔احیاء العلوم۔زرقانی۔اشباہ والنظائر۔سوم۔چھ مضامین مذکورہ ضمن اول میں سے ایک ایک مضمون پر ہر پندرہ روز میں طالب علم خود ایک مضمون لکھے گا۔مضمون کا عنوان اس مضمون کا پروفیسر تجویز کرے گا۔یہ مضامین محققانہ ہوں گے اور طالب علم بطور خود مطالعہ کتب کر کے ایسے مضامین تیار کرے گا۔چہارم۔ان کے علاوہ ہر ایک مضمون کے پروفیسر کا فرض ہو گا کہ اپنے اپنے مضامین کے متعلق ضروری کتابوں کے مطالعہ کی طلباء کو ہدایت کرے اور حسب ضرورت ان کے مطالعہ میں ان کو مدد دے۔۷۔جن طالب علموں کو مجلس درجہ خاص کی تعلیم کے قابل نہ سمجھے گی ان میں سے بعض کو بطور واعظ مقرر کر کے باہر بھیجا جائے گا۔اور بعض کو مولوی فاضل کے امتحان کے لئے تیار کیا جائے گا۔هرچ جو طالب علم بطور واعظ باہر بھیجے جانے ہوں ان کے لئے ضروری ہو گا کہ کم از کم ایک سال شفا خانہ میں عملی طور پر طبابت اور جراحی کا کام سیکھیں۔اور وہ شفا خانہ میں اس ڈاکٹر کی زیر نگرانی تعلیم اور تجربہ حاصل کریں گے جس کی نگرانی میں شفا خانہ ہو اور علاوہ ازیں ان سے وعظ بھی کرایا جاوے گا اور مضامین لکھوائے جائیں گے۔