تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 249 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 249

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ دو سرا باب (فصل اول) 241 فتنہ انکار خلافت کا تفصیلی پس منظر فتنہ انکار خلافت کا تفصیلی پس منظر حضرت خلیفہ اول کا معرکتہ الارا فیصلہ اور عفو عام (جنوری ۱۹۰۹ء تاد سمبر ۱۹۰۹ء بمطابق ذی الحجہ ۱۳۲۶ھ سے ۱۳۲۸ھ تک) ممبران انجمن کی تقریروں کا ردعمل سالانہ جلسه ۱۹۰۸ ء پر ممبران انجمن نے اس طرح ہوشیاری سے بار بار انجمن کی خلافت و حاکمیت کا تذکرہ کیا کہ ذہین دماغ بھانپ گئے کہ ان کا اصل مقصد حضرت خلیفہ اول کی خلافت کا جواب دے کر انجمن کی (جس سے مراد خود ان کا وجو د تھا) خلافت قائم کرنا ہے نتیجہ یہ ہوا کہ قادیان اور باہر کی جماعتوں میں اس امر کے متعلق چہ میگوئیاں ہونے لگیں کہ اصل حاکم و مطاع کون ہے انجمن یا حضرت خلیفہ اول؟ یہ حالات حضرت خلیفہ اول کے سامنے کس رنگ میں آئے اور آپ نے کس طرح اپنی خداداد فراست سے اس غلط نظریہ کے قائلین کا قلع قمع کیا اس کی تفصیل عرض کرنے سے پہلے انکار خلافت کے فتنہ کا پس منظر اور اس فتنہ کے بارے میں حضرت مسیح موعود کے الہامات کا ذکر ضروری ہے۔چنانچہ حضور اقدس کے چند الہامات و کشوف درج ذیل ہیں :۔فتنہ کے متعلق حضرت مسیح موعود کے رویا و الہامات ا۔۲۔۔(الهام) خدادو مسلمان فریق میں سے ایک کا ہو گا۔پس یہ پھوٹ کا ثمرہ ہے "۔کیا دیکھتا ہوں کہ میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ بن گیا ہوں۔۔۔اور ایسی صورت واقعہ ہے کہ ایک گروہ خوارج کا میری خلافت کا مزاحم ہو رہا ہے یعنی وہ گروہ میری خلافت کے امر کو روکنا چاہتا ہے اور اس میں فتنہ دارتداد ہے "۔" میں نے دیکھا کہ اپنی جماعت کے چند آدمی کشتی کر رہے ہیں۔میں نے کہا آؤ میں تم کو ایک