تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 176 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 176

تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 172 آغاز ہجرت سے حضرت مسیح موعود کے وصال مبارک تک صدر بازار میرٹھ نے اپریل ۱۹۰۷ ء میں شائع کر دیا۔اس پارہ کی اشاعت کے کچھ عرصہ بعد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو خط لکھا۔- "السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔چونکہ عمر اور زندگی کا اعتبار نہیں اور در حقیقت یہ ضرورت ہے اگر آپ سے انجام پذیر ہو تو بہت ثواب کا کام ہے۔بلکہ میرے نزدیک ایسی خدمت سے عمر بڑھتی ہے جب حدیث کے خادموں کی طول عمر کی نسبت بہت کچھ ثابت ہوتا ہے۔تو پھر قرآن شریف کے خادم کے بارے میں قوی یقین ہے کہ خدا اس کی عمر میں برکت دیگا۔جون ۱۹۰۵ء کی طرح اگست ۱۹۰۷ ء میں بھی آپ تشویشناک حد تک بیمار ہو گئے مگر شدید علالت اللہ تعالٰی نے اپنے فضل سے آپ کو نئی زندگی بخشی اور ۲۳ / اگست ۱۹۰۷ء کو غسل صحت کر کے جمعہ بھی پڑھایا اور فرمایا کہ تم نے دیکھا ہو گا کہ میں سخت بیمار ہو گیا تھا۔اور میں نے کئی دفعہ یقین کیا تھا کہ میں اب مرجاؤں گا۔ایسی حالت میں بعض لوگوں نے میری بیمار پرسی کی۔تمام رات جاگتے تھے ان میں سے خاص کر ڈاکٹر ستار شاہ صاحب ہیں عضوں نے ساری ساری رات دبایا اور یہ سب خدا تعالیٰ کی غفور رحیمیاں ہیں ستاریاں ہیں جو ان لوگوں نے بہت محبت اور اخلاص سے ہمدردی کی اور یاد رکھو کہ اگر میں مرجاتا تو اس ایمان پر مرتا۔کہ اللہ واحد لا شریک ہے اپنی ذات و صفات میں اور حضرت محمد ال اس کے بچے رسول اور خاتم الانبیاء اور فخر رسل ہیں اور یہ بھی میرا یقین ہے کہ حضرت مرزا صاحب مہدی ہیں صیح ہیں اور محمد رسول اللہ الل کے بچے غلام میں بڑے راستباز اور سچے ہیں گو مجھ سے ایسی خدمت ادا نہیں ہوئی جیسی کہ چاہئے تھی اور ذرہ بھی ادا نہیں ہوئی۔میں آج اپنی زندگی کا ایک نیا دن سمجھتا ہوں گو تم یہ بات نہیں سمجھ سکتے۔مگر اب میں ایک نیا انسان ہوں اور ایک نئی مخلوق ہوں۔" / ۳۰ +1 اگست میاں مبارک احمد صاحب اور میاں عبدالحی صاحب کے خطبہ نکاح ۱۹۰۷ء کو آپ نے حضور کے صاحبزادہ حضرت میاں مبارک احمد صاحب اور اپنے فرزند میاں عبدالحی صاحب کا خطبہ نکاح پڑھا۔صاحبزادہ مرزا ا مبارک احمد صاحب کا نکاح حضرت ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب کی صاحبزادی مریم بیگم صاحبہ سے اور میاں عبدالحی صاحب کا نکاح حضرت پیر منظور محمد صاحب کی صاحبزادی حامدہ صاحبہ سے ہوا تھا۔آریہ سماج وچھو والی لاہور نے دسمبر۷ ۱۹۰ ء کے پہلے جلسہ آریہ سماج لاہور میں شرکت ہفتہ میں مذاہب کانفرنس کے نام سے ایک جلسہ کیا