تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 108 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 108

تاریخ احمدیت جلد ۳ 104 سفر حرمین شریفین سے حضرت مسیح موعود کی پہلی زیارت تک تعالٰی نے میری عاجزانہ دعا قبول کی اور رب العالمین کی رحمت جوش میں آئی اور اللہ تعالٰی نے مجھے ایک مخلص اور صدیق عطا فرمایا۔جو میرے مددگاروں کی آنکھ اور میرے مخلصین دین کا خلاصہ ہے اس مددگار کا نام اس کی نورانی صفات کی طرح نور الدین ہے وہ مولد کے لحاظ سے بھیروی اور نسب کے اعتبار سے ہاشمی قریشی ہے وہ اسلام کے سرداروں میں سے ہے اور بزرگوں کی نسل سے ہے مجھے آپ کے ملنے سے ایسی خوشی ہوئی کہ گویا کوئی جدا شدہ جسم کا ٹکڑا مل گیا۔اور ایسا مسرور ہوا جیسا کہ آنحضرت ا حضرت فاروق کے ملنے سے ہوئے تھے۔مجھے سارے غم بھول گئے۔۔۔۔جب وہ میرے پاس آئے اور مجھ سے ملاقات کی اور میری نگاہ ان پر پڑی تو میں نے دیکھا کہ آپ میرے رب کی آیات میں سے ہیں۔اور مجھے یقین ہو گیا کہ وہ میری اسی دعا کا نتیجہ ہیں جو میں ہمیشہ کیا کرتا تھا اور میری فراست نے مجھے بتادیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں میں سے ہیں۔اس اولین ملاقات کے جلد بعد ہی آپ دوسری ملاقات اور ایک مجاہدہ کی ہدایت دوباره قادیان تشریف لائے اور حضرت سے عرض کیا کہ آپ کی راہ میں مجاہدہ کیا ہے؟ اس کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ مجاہدہ یہی ہے کہ عیسائیوں کے مقابل پر ایک کتاب لکھیں آپ نے عرض کیا کہ بعض سوال اس قسم کے ہوتے ہیں جن میں الزامی جواب ہی دشمن کو خاموش کرتا ہے۔لہذا اگر ان کے بعض اعتراضات کا صرف الزامی جواب دیا جائے تو کیا آپ اس طریق کو پسند فرما دیں گے ؟ کیونکہ بعض اعتراض بہت ہی لاجواب ہوتے ہیں۔حضور نے فرمایا یہ بڑی ہی بے انصافی ہوگی۔اگر ایک بات جس کو انسان خود نہیں مانتا دوسرے کو منوانے کے واسطے تیار ہو۔ہاں اگر کوئی ایسا ہی مشکل سوال آپ کی راہ میں آجاوے جس کا جواب ہر گز آپ کی سمجھ میں نہ آسکتا ہو تو اس کے واسطے یہ راہ مناسب ہے کہ اس کے جواب کے لئے آپ اس سوال کو نہایت ہی خوشخط اور جلی قلم سے لکھ کر اپنی اکثر اوقات نشست گاہ کے سامنے جہاں ہمیشہ نظر پڑتی رہے لٹکا دیا کریں۔یہاں تک کہ اللہ تعالٰی آپ پر اپنے خاص فضل سے وہ فیضان نازل فرمائے جس سے کسی بھی اسلامی صداقت کے متعلق آپ کو کوئی مشکل پیش آئی ہو۔آپ فرمایا کرتے تھے " اس طریق دعا کا میں کم و بیش پہلے سے قائل تھا۔آج مجھے اس کی مضبوط چٹان پر حضرت اقدس نے کھڑا کر دیا۔" اپنی ایک قلمی بیاض میں لکھتے ہیں۔"احمد مرزا نے قرآن کی محبت رسول کریم کی محبت ، بخاری کی محبت سید عبد القادر جیلانی کی محبت اور مجاہدات کے لئے فصل الخطاب۔براہین احمدیہ کی تصدیق- الوہیت مسیح کا ابطال - نور الدین -