تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 102
تاریخ احمدیت جلد ۳ 98 سفر زمین شریفین سے حضرت مسیح موعود کی پہلی زیارت تک IFA کرام اس میں شریک ہوں۔تھوڑے سے رؤساء اور کسی قدر اور علماء اس انجمن کے معاون ہو جاویں اور کار روائی شروع ہو۔تو اکثر علماء صدہا عوام و رؤساء اس میں شامل ہو جائیں گے۔چنانچہ اکثر جمهوری کام اسی طرح استحکام پکڑتے ہیں اور رفتہ رفتہ ایک سے ہزار ہو جاتے ہیں۔" افسوس حضرت مولوی نورالدین صاحب نے تو پورے طور پر اپنا فرض منصبی ادا فرما دیا۔مگر چونکہ اشاعت اسلام کی بنیادی اینٹ آسمانی حکومت کے ازلی فیصلہ کے مطابق عنقریب مسیح محمدی کے مقدس ہاتھوں سے رکھی جانے والی تھی اور عمارت اسلام کی تکمیل بھی مسیح موعود کی جماعت کے ذریعہ مقدر تھی اور اس کے ظہور کا وقت آن پہنچا تھا اس لئے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی یہ خوش آئند تجویز جس کے پروان چڑھنے کی ان کو بڑی توقع اور کامل وثوق تھا ان کے خیال میں رہ گئی یا اشاعتہ السنة کے کاغذوں میں !! - ٤٢٩ رتبہ بلند ملا جس کو مل گیا ہر مدعی کے واسطے دار و رسن کہاں؟ ۱۸۸۱ء (بمطابق ۱۸۳۷ اسمت) میں آپ ایک راجہ کے ساتھ ایک شاہزادہ کی شادی پر حفظ قرآن تشریف لے گئے آپ ہاتھی پر سوار تھے کہ ایک اسپرنگ کی وجہ سے آپ زخمی ہو گئے زخم خدا خدا کر کے مندمل ہوا۔تو آپ ایک گھوڑی پر آگے روانہ ہوئے اگر چہ آپ بڑی احتیاط سے زین کے ایک طرف رہے لیکن چار میل بعد آپ کو آگے جانے کی طاقت نہ رہی۔دیوان کچھمن داس نے جو فوجی افسر بھی تھے آپ کے لئے پالکی کا انتظام کیا۔اس میں آرام کے لئے بستر بچھا ہوا تھا آپ اس میں لیٹ گئے اور شکریہ میں قرآن مجید یاد کرنا شروع کر دیا۔ایک مہینہ کا سفر تھا جب آپ جموں پہنچے تو ۱۶ پارے آپ نے حفظ کر لئے تھے۔بقیہ چودہ پارے آپ نے بعد میں یاد کئے اور اپنی خاندانی روایات کے مطابق آپ کو بھی حفظ قرآن کا شرف حاصل ہوا۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی انجمن کی ناکامی کے بعد انہی اغراض و انجمن حمایت اسلام مقاصد کو لیکر ایک دوسری انجمن حمایت اسلام" کے نام سے مارچ ۱۸۸۴ء میں قائم ہوئی چنانچہ لکھا ہے۔چودھویں صدی ہجری کا پہلا سال یعنی ۱۳۰۱ھ مسلمانان پنجاب کی تعلیمی ترقی کی تاریخ میں زریں حروف سے لکھا جائے گا۔کیونکہ اس سال شروع ماہ جمادی الاولی مطابق ۱۸۸۴ء میں لاہور کے چند مسلمان جن کے دل قومی درد اور اسلامی جذبہ سے معمور تھے ایک جگہ اکٹھے ہوئے۔تاکہ عیسائی مشنریوں کی مخالف اسلام ریشہ دوانیوں اور نئی جاری شدہ آریہ سماج کی تازہ تازہ معاندانہ سرگرمیوں