تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 12
تاریخ احمدیت جلد ۳ بسم الله الرحمن الرحیم 12 حضرت خلیفہ اول اور آپ کا محمد خلافت نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم تاریخ احمدیت جلد چهارم اللہ تعالٰی کا یہ فضل اور احسان ہے کہ ہم امسال احباب کی خدمت میں تاریخ احمدیت جلد چہارم پیش کر رہے ہیں اس جلد میں حاجی الحرمین حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفتہ المسیح اول ان کے عہد خلافت کے زندہ جاوید کارناموں کی تفصیل مکمل سوانح حیات اور سیرت طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔کتاب کی ضخامت ساڑھے چھ صد صفحات سے زائد ہو گئی ہے۔ایک سال کے عرصہ میں اتنی ضخیم کتاب کی تدوین و ترتیب کتابت اور طباعت ایک مشکل مرحلہ نظر آتا تھا۔لیکن اللہ تعالٰی نے محض اپنے فضل سے مکرم مولوی دوست محمد صاحب فاضل کو اس قلیل عرصہ میں مسودہ کے تیار کرنے اور ہمیں اس کی طباعت کی توفیق عطا فرمائی۔مکرم مولوی صاحب موصوف نے کتاب کے لئے مواد حاصل کرنے کے لئے قادیان۔بھیرہ - لاہور - ملتان اور بعض دیگر مقامات کا سفر بھی کیا۔اور اسی طرح بہت سے ایسے دوستوں سے جن کو حضرت خلیفہ اول کی ذات گرامی کو قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا تھا۔مل کر روایات حاصل کیں۔اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ آپ کی سعی کو قبول فرمائے اور بہترین بدلہ عطا کرے۔مکرم سید محمد باقر صاحب خوشنویس بھی قابل شکریہ ہیں کہ انہوں نے نہایت محنت اور ہمت سے کتابت کی اور مکرم عبدالرحمن صاحب پریس مین بھی قابل شکریہ ہیں کہ انہوں نے باوجود تنگی وقت کے اس کی طباعت کو جلد از جلد ختم کرنے کی پوری کوشش کی - فجزاهم الله۔حضرت خلیفتہ المسیح اول ا ایک عظیم الشان انسان تھے اور قصر احمدیت کی پہلی بنیادی اینٹ - آپ کو جو بلند مرتبہ حاصل ہو ا وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کامل اطاعت اور