تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 79
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ 24 جدی بھائیوں کی طرف سے اندار کا محاصرہ اور مقدمہ دیوار ۱۵ جولائی کی صبح کو حضرت اقدس نے دار الامان سے روانہ ہونے کا حکم دیا۔چنانچہ حضور کے لئے پالکی کی سواری تیار کی گئی اور احباب کے لئے یکے کئے گئے۔دار الامان سے حضرت اقدس مع زمرہ خدام قریبا کے بجے روانہ ہوئے اور کوئی پاؤ میل تک پیدل تشریف لے گئے حضور کی روانگی کا یہ نظارہ بھی قابل دید تھا۔ایک گروہ کثیر خدام کا آپ کو حلقہ میں لئے ہوئے جارہا تھا جس سے اس محبت اور عشق اور ارادت کا پتہ ملتا تھا جو آپ کے مریدوں کو آپ سے ہے چونکہ حضرت مولوی نور الدین صاحب کو کچھ دیر لگی اس لئے حضور آپ کے انتظار کے لئے ٹھہر گئے۔آخر مولوی صاحب کے پہنچنے پر احباب یکوں میں اور حضور پالکی میں سوار ہو کر رخصت ہوئے گورداسپور کو جاتے ہوئے راستہ میں ایک بہت بڑی نہر آتی ہے اور ایک مقام پر وہ نہر دو بڑے شعبوں میں منقسم ہو کر بہتی ہے۔۔۔۔اس مقام کا نام ہم نے اپنے اس سفر نامہ میں مجمع البحرین رکھا ہے۔جو احباب یکوں پر سوار ہو گئے تھے وہ وہاں پہلے پہنچے۔اس لئے حضرت اقدس علیہ السلام کے انتظار میں گھر گئے چنانچہ کوئی آدھ گھنٹہ کے انتظار کے بعد حضرت اقدس کی سواری آپہنچی۔حضرت اقدس نے کھانا کھانے کا حکم دیا دستر خوان بچھایا گیا۔احباب نے کھانا کھایا۔کھانا کھا چکنے کے بعد پھر احباب اور حضور اقدس روانہ ہوئے۔۔۔اور کوئی ڈیڑھ بجے کے قریب گورداسپور جاپہنچے۔اگر چہ حضرت اقدس کی دارالامان سے روانگی محض پر ائیوٹ رنگ میں تھی اور احباب کے طبقہ میں کوئی اطلاع اور خبر نہ تھی مگر کسی نہ کسی طرح جہاں جہاں احباب کو خبر پہنچی وہاں سے حضرت اقدس کے خدام مشتاق زیارت دوڑے آئے۔چنانچہ کپور تھلہ امرتسر کے احباب جمع ہو گئے اور وہ دیوانہ دار حضرت اقدس کے استقبال کے لئے کوئی دو میل تک دو دفعہ آگے گئے اور آئے اور پھر گئے۔کپور تھلہ کے احباب کو چونکہ ۱۵ جولائی تاریخ مقدمہ کی غلط اطلاع ملی تھی اس لئے ان کو بصد حسرت و افسوس ۱۵ / ہی کی شام کو واپس ہونا پڑا گورداسپور حضرت اقدس نے مولانا محمد علی صاحب کی تجویز کے موافق ان کے خسر منشی نبی بخش صاحب رئیس گورداسپور کے عالی شان مکان میں قیام فرمایا۔مقدمہ کے متعلق باتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور کسی کے یہ کہنے پر کہ فریق مخالف نے بہت بے ہودہ جرح کرنے کا ارادہ کیا ہوا ہے آپ نے فرمایا میں اس بات کی کچھ پروا نہیں کرتا۔مومن کا ہاتھ اوپر ہی پڑتا ہے۔یدالله فوق ایدیھم کافروں کی تدبیریں ہمیشہ الٹی ہو کر ان پر ہی پڑا کرتی ہیں۔مکر و او مگر الله والله خير الماكرين۔میں یہ اچھی طرح جانتا ہوں کہ ان لوگوں کو میرے ساتھ ذاتی عداوت اور بغض ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ ملل باطلہ کے رد کرنے کے لئے جس قدر جوش مجھے دیا گیا ہے میرا قلب فتوی دیتا ہے کہ اس تردید و ابطال ملل باطلہ کے لئے اگر تمام روئے زمین کے مسلمان ترازو