تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 60 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 60

تاریخ احمدیت جلد ۲ " حقیقتہ المہدی " کی تصنیف و اشاعت دیکھا ہے کہ آج کل یورپ کے لوگ جس شخص کی تالیف کو دیکھنا چاہیں اول خواہش مند ہوتے ہیں کہ اس کی تصویر دیکھیں کیونکہ یورپ کے ملک میں فراست کے علم کو بہت ترقی ہے اور اکثر ان کی محض تصویر کو دیکھ کر شناخت کر سکتے ہیں کہ ایسا مدعی صادق ہے یا کاذب۔" پہلے فوٹو کے لئے انتظام میاں معراج دین صاحب عمر (انار کلی) لاہور سے ایک فوٹو گرافر لائے جس نے حضور کے تین فوٹو کھینچے۔دو صحابہ کے گروپ میں اور ایک پورے قد کا علیحدہ۔دوسرے گروپ میں معمولی تبدیلی کے ساتھ پہلے گروپ کے بزرگ صحابہ ہی بیٹھے ہوئے تھے حضرت اقدس کی عادت غض بصر کی تھی۔فوٹوگرافر بار بار عرض کرتا تھا کہ حضور آنکھیں ذرا کھول کر رکھیں ورنہ فوٹو ا چھی نہیں آئے گی۔اس کے اصرار پر حضور نے ایک مرتبہ تکلیف کے ساتھ آنکھوں کو کچھ زیادہ کھولا مگر وہ پھر نیم بندی ہو گئیں۔فوٹوگرافر نے حضور سے لباس اور نشست کے متعلق بھی معروضات کیں مگر حضور نے انتہائی سادگی اور بے تکلفی سے فوٹو کچھوایا اور یہی رنگ تصویر میں بھی جلوہ گر رہا۔بعد ازاں میاں معراج دین صاحب عمر نے ان فوٹووں کی طباعت کا انتظام کر کے ۱۰ / اگست ۱۸۹۹ء کو بذریعہ الحکم ان کی اشاعت کا باقاعدہ اعلان شائع کر دیا۔یہ فوٹو جو زمانہ مأموریت کا پہلا پورے قد کا فوٹو ہے حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی کتاب " ذکر حبیب " میں بھی شائع شدہ ہے۔ابتدائی فوٹووں کے بعد حضرت حضور کے اور کتنے فوٹو لئے گئے اور کہاں کہاں؟ اقدس کے اور بھی متعدد فوٹو لئے گئے جن کی معین تعداد کا بتانا تو مشکل ہے البتہ سلسلہ کے لٹریچر سے معلوم ہو تا ہے کہ اگلے ہی سال خطبہ الامیہ" کے موقعہ پرا/ اپریل ۱۹۰۰ء کو بوقت عصر مسجد اقصیٰ میں ایک گروپ فوٹو لیا گیا۔یہ فوٹو ڈاکٹر نور محمد صاحب لاہوری نے لیا تھا۔۱۷/ نومبر ۱۹۰۰ء کو ایک یورپین سیاح (T۔DEXON ٹی ڈکسن نے حضرت اقدس کے تین فوٹو لئے جس میں سے دو تو حضور کے خدام کے ساتھ تھے اور ایک فوٹو صرف حضور کا تھا۔۱۹۰۲ء میں حضور کا ایک پورے قد کا فوٹو " ریویو آف ریلیجه " انگریزی ۱۹۰۲ء صفحہ ۴۲۳ پر شائع ہوا جو البائن پریس لاہور میں طبع ہوا۔حضور کا ایک گروپ فوٹو حضور کے سیالکوٹ کے اصحاب کے ساتھ نومبر ۱۹۰۴ء میں کھینچا گیا۔ایک اور گروپ فوٹو بھی لیا گیا جس میں ایک طرف ڈاکٹر محمد اسمعیل صاحب کو ڈیانوی اور دوسری طرف ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب تھے۔ان کے علاوہ ایک اور فوٹو ایسا بھی ملتا ہے جس میں حضور کے ساتھ صاجزادہ مرزا شریف احمد صاحب کھڑے ہیں۔مئوخر الذکر کس سال لئے گئے اس کی تعیین نہیں ہو سکی۔قادیان میں حضرت اقدس کے فوٹو اکثر