تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 634
تاریخ احمد بہت جلد ؟ ۵۹۹ علیہ مبارک فصائل (شمائل اور اخلاق عالیہ حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا ایک ایمان افروز مکتوب (مولف کتاب " تاریخ احمدیت" کے نام) حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ مدظلہا کی خدمت میں راقم الحروف نے ایک عریضہ لکھا تھا جس میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقام وصال کا ایک نقشہ بھی بغرض نظر ثانی ارسال کیا نیز درخواست کی کہ " تاریخ احمدیت " حصہ چہارم کے لئے مواد فراہم کیا جا رہا ہے از راہ شفقت "شعبه تاریخ احمدیت کو حضرت خلیفہ المسیح الاول کے حالات سے نواز کر ممنون فرمائیں۔حضرت سیدہ موصوفہ نے اس خط کے جواب میں اپنے قلم سے ایک نہایت معلومات افروز مکتوب ارسال فرمایا جس کا متن درج ذیل کیا جاتا ہے: پام دیوہ ڈیوس روڈ لاہور ۱۹ جون ۶۶۲ برادرم مکرم علیکم اللہ تعالی السلام علیکم۔آپ کا خط ملا تھا۔میری صحت کچھ عرصہ سے ٹھیک نہیں جو جواب نہ دے سکی۔اس مکان کا نقشہ اور ایک ایک جگہ مجھے خوب یاد ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آخری سفر لاہور میں قیام فرمایا اور جہاں آپ کا وصال ہوا۔مگر نقشہ ٹھیک تحریر نہیں کر سکتی کسی وقت ربوہ آنے پر حضرت منجھلے بھائی صاحب کے سامنے آپ کو بتلا سکتی ہوں ان شاء اللہ۔جہاں کیلوں والی سڑک پر ہماری گاڑی کھڑی ہوتی تھی جنوب کی جانب وہاں لکڑی کی سیڑھی چڑھ کر ہم اوپر جاتے تھے اور داخل ہوتے ہی سامنے جو دو کرے تھے ان میں دائیں ہاتھ کے کمرے میں حضرت اقدس کا دن میں قیام رہتا تھا اور دوسرا کرہ جس میں آخری وقت چار پائی تھی یہ خالی تھا مگر اس میں آپ ملتے بھی تھے اور گذرگاہ یہی تھا اس سے صحن میں جانا ہو تا تھا باہر سے آکر بھی اسی کمرے میں سے گذرنے کا راستہ تھا۔نقشہ میں چارپائی کی جگہ بالکل ٹھیک ہے مگر ذرا نیچے ہٹ کر تھی یعنی صحن کی جانب دیوار سے قریب لیکن کمرہ کے وسط میں قریباً اسی کمرہ کے سرہانے کی جانب مغرب میں) ایک