تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 632 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 632

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۵۹۷ حلیہ مبارک خلاق عالی آپ میں ایک مقناطیسی جذب تھا۔ایک عجیب کشش تھی۔رعب تھا۔برکت تھی۔۔۔موانست تھی۔بات میں اثر تھا۔دعا میں قبولیت تھی۔خدام پروانہ دار حلقہ باندھ کر آپ کے پاس بیٹھتے تھے اور ولوں سے زنگ خود بخود دھلتا جاتا تھا۔غرض یہ کہ آپ نے اخلاق کا وہ پہلو دنیا کے سامنے پیش کیا جو معجزانہ تھا۔سراپا حسن تھے۔سراسر احسان تھے۔اور اگر کسی شخص کا مثیل آپ کو کہا جا سکتا ہے تو وہ صرف محمد رسول الله الل ہے دیس۔آپ کے اخلاق کے اس بیان کے وقت قریباً ہر خلق کے متعلق میں نے دیکھا کہ میں اس کی مثال بیان کر سکتا ہوں۔یہ نہیں کہ میں نے یونہی کہہ دیا ہے میں نے آپ کو اس وقت دیکھا جب میں دو برس کا بچہ تھا۔پھر آپ میری ان آنکھوں سے اس وقت غائب ہوئے جب میں ۲۷ سال کا جوان تھا۔مگر میں خدا کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ میں نے آپ سے بہتر آپ سے زیادہ خلیق آپ سے زیادہ نیک آپ سے زیادہ بزرگ۔آپ سے زیادہ اللہ اور رسول کی محبت میں غرق کوئی شخص نہیں دیکھا۔آپ ایک نور تھے جو انسانوں کے لئے دنیا پر ظاہر ہوا۔اور ایک رحمت کی بارش تھے جو ایمان کی لمبی خشک سالی کے بعد اس زمین پر برسی اور اسے شاداب کر گئی۔اگر حضرت عائشہ نے آنحضرت ﷺ کی نسبت یہ بات بچی کی تھی کہ "كَانَ خُلُقَةَ القُرآن تو ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسبت اسی طرح یہ کہہ سکتے ہیں کہ۔كَانَ خُلُقَهُ حُبّ مُحَمد وَ أَتْبَاعِهِ - عَلَيْهِ الصَّلوةُ وَالسَّلَامُ