تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 586 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 586

تاریخ احمدیت جلد ۲ اهد سیدنا حضرت مسیح موعود کار سال مبارک جنازہ تدفین ہے آپ رخصت کے لئے جلدی نہ کریں اور گھبرا میں نہیں۔لیکن آپ بدستور اپنے یقین کامل سے رخصت پر مصر رہے مگر صاحب بہادر کے اصرار پر اپنے بنگلہ پر واپس تشریف لے آئے۔تھوڑی دیر بعد ہی آپ کو حضرت اقدس علیہ السلام کی وفات حسرت آیات کا تار بھی موصول ہو گیا۔چنانچہ آپ وہ تارلے کر صاحب کے بنگلہ پر دوبارہ گئے اور بتلایا کہ اس وقت میں دورہ سے سیدھا آپ کے بنگہ پر آگیا وہ خدائی اطلاع کی بناء پر تھا۔اب یہ تار بھی آگیا ہے۔صاحب بہادر یہ کیفیت دیکھ کر بہت ہی حیران اور ششدر رہ گئے کہ آپ لوگوں کو خدا پر کیسا یقین اور وثوق اور ایمان ہے اور صاحبزادہ صاحب کو رخصت دے دی۔چنانچہ حضرت صاجزادہ صاحب موصوف فورا قادیان روانہ ہو گئے۔جب آپ جالندھر سے امر تسر پہنچے تو اسٹیشن پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جنازہ بھی پہنچ چکا تھا۔