تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 549
تاریخ احمدیت جلد ۲ ۵۱۴ حضرت مسیح موعود کے مبارک دور کا آخری سالانہ جلسہ غیر مذاہب کو چیلنج حضور علیہ السلام نے چشمہ معرفت میں بھی اسلام کے زندہ مذہب ہونے کے متعلق تمام غیر مذاہب کو چیلنج کیا اور لکھا کہ ” میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اسلام ایسے بدیہی طور پر سچا ہے کہ اگر تمام کفار روئے زمین دعا کرنے کے لئے ایک طرف کھڑے ہوں اور ایک طرف صرف میں اکیلا اپنے خدا کی جناب میں کسی امر کے لئے رجوع کروں تو خدا میری ہی تائید کرے گا۔مگر نہ اس لئے کہ سب سے میں ہی بہتر ہوں بلکہ اس لئے کہ میں اسکے رسول پر دلی صدق سے ایمان لایا ہوں۔" گورو ہر سہائے ضلع فیروز پور میں بادا نانک کے تبرکات میں " قرآن شریف کا انکشاف الله اس سال حضرت مسیح موعود کا بادا نانک صاحب کے مسلمان ہونے کی ایک نئی شہادت ملی اور وہ یہ کہ گورد ہر سہائے واقع ضلع فیروز پور میں سکھوں کے ایک نہایت معزز خاندان کے قبضہ میں بادا نانک صاحب اور بعد کے گدی نشین کو روؤں کے چند تبرکات چلے آتے تھے جن میں باو ا صاحب کی ایک تسبیح ، پوتھی ، قرآن شریف اور چند دیگر اشیاء بھی تھیں۔یہ قرآن شریف اور دیگر تبرکات نہایت ادب کے ساتھ بہت سے ریشمی غلافوں میں بند تھے اور گوروبشن سنگھ صاحب کے پاس تھے جن کے مورث اعلیٰ سکھوں کے چوتھے گورو رام داس تھے۔امرتسر کا مشہور "سنہری مندر ان ہی گورو صاحب سے موسوم ہے۔ان تبرکات کے سبب یہ خاندان سکھ قوم میں ہمیشہ ممتاز اور بڑی بڑی جاگیروں کا مالک رہا ہے۔چنانچہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ گوشتہ مہاراجہ والی ریاست فرید کوٹ بھی وہاں گئے اور ایک ہاتھی اور ایک ہزار روپیہ نقد ان تبرکات کے سبب گورو صاحب کی نذر کیا۔گورو ہر سائے کے لئے وفد حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو جب یہ معلومات پہنچیں تو آپ کو بہت خوشی ہوئی اور آپ نے مزید تحقیق کے لئے ایک وفد بھیجوایا جس کے ممبر یہ تھے۔ا مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر اخبار بد ر قادیان۔مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے ایڈیٹر رسالہ ریویو آف ریلیجزہ قادیان۔۔حضرت صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب ایڈیٹر رسالہ شیخذ الاذہان۔- سید امیر علی شاہ صاحب سب انسپکٹر جلال آباد۔