تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 535 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 535

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۵۰۰ ملکی شورش میں جماعت کو نصیحت سیکرٹری آریہ سماج ڈاکٹر چہ نجیو بھاردواج نے اس اشتہار کے علاوہ حضور کی خدمت میں کئی انکسار کے خط لکھنے اور عاجزانہ درخواست کی کہ آپ بھی ان سوالات کے جواب لکھیں کہ ہم لوگ آپ کے درشن کے بھی مشتاق ہیں مگر حضور کو چونکہ اس ملمع دار اشتہار اور انکساری کے خطوط پر اعتماد نہیں تھا اس لئے آپ نے اس میں شرکت سے انکار کر دیا۔مزید براں اخبار الحکم (۱۰/ نومبر۷ ۱۹۰ء) نے نوٹ شائع کیا کہ اشتہار کے مطابق مذہبی کانفرنس کے لئے صرف چند گھنٹے مخصوص کئے گئے ہیں۔آریہ سماج کو اگر نہ ہی شوق تھا تو وہ کئی دن اس غرض کے لئے رکھ سکتی تھی۔پس یہ اشتہار محض نمائشی ہے۔ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کا اصرار اس نوٹ کی اشاعت کے بعد آریہ سماج لاہور اور حضور کی طرف سے رضامندی نے مذہبی کا نفرنس کے لئے چار دن (۴۴۳۴۲ ۵- دسمبر ۱۹۰۷ء) مقرر کر دئے۔اس دوران میں ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اسٹنٹ سرجن لاہور بھی حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ آریہ سماج کا سیکرٹری میرا دوست ہے اس نے پختہ یقین دلایا ہے کہ اس جلسہ میں مذاہب کے متعلق کوئی دل شکنی کی بات نہ ہو گی بلکہ وہ اس بات کے لئے گویا قسم کھانے کو بھی تیار ہو گئے۔Wa حضرت اقدس نے ان کی طرف سے جو اس قدر اصرار دیکھا تو جلسہ میں مضمون بھجوانے کے لئے رضامند ہو گئے اور اپنے خدام کو بھی اطلاع دے دی کہ وہ آریہ صاحبوں کے جلسہ پر حاضر ہوں اور ان کو تسلی دی کہ وہ بڑی شرافت و تہذیب سے مضمون سنائیں گے۔۱۸۹۶ء کے جلسہ مذاہب کی طرف جماعت کے افراد نے اس کا نفرنس میں بھی شرک کے لئے بڑے زور شور سے تیاری شروع کر دی۔لاہور کی مقامی احمد یہ انجمن نے احمدی مہمانوں کے قیام کے لئے خواجہ کمال الدین صاحب کی جدید کو ٹھی عزیز منزل (واقع کیلیانوالی سڑک پر انتظامات مکمل کر لئے بلکہ ریلوے کے رعایتی ٹکٹوں کا بھی انتظام کر لیا گیا۔حضرت اقدس کی طرف سے مضمون کا حضرت اقدس نے ۱۳۰/ نومبر۷ ۱۹۰ء کو قلم اٹھایا لکھا جانا اور اس کے سنائے جانے کی تجویز اور ۱۲ دسمبر کی صبح تک آپ نے 49 صفحہ کا ایک مبسوط اور پر معارف مضمون مکمل کر لیا۔مضمون ختم کر چکے تو الہام ہوا۔إِنَّهُمْ مَا صَنَعُوا هُوَ كَيْدُ سَاحِرٍ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ أَتَى انْتَ متن بمنزلة رُوحِي أَنتَ مِنَى بِمَنْزِلَةِ النَّجْمَ الثَّابِ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ - یعنی جو کچھ انہوں نے بتایا ہے وہ جادو گر کی تدبیر ہے اور جادو گر کسی راہ سے بھی آئے کامیاب نہیں ہو گا تو مجھ سے بمنزلہ میری روح کے ہے تو مجھ سے بمنزلہ اس ستارے کے ہے جو قوت اور روشنی کے ساتھ شیطان پر