تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 505 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 505

تاریخ احمدیت جلد ۲ قیقہ الوحی " کی تصنیف و اشاعت نَبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةٌ لكَ یعنی ہم تجھے ایک لڑکے کی بشارت دیتے ہیں جو " نافلہ" ہو گا۔حضور نے اس کی تعبیر میں فرمایا " ممکن ہے کہ اس کی یہ تعبیر ہو کہ محمود کے ہاں لڑکا ہو کیوں کہ نافلہ پوتے کو بھی کہتے ہیں۔" ان الی بشارتوں اور پیش گوئیوں کے مطابق ۲۶/مئی ۱۹۰۶ء کو بوقت کے بجے شام صاحبزادہ مرزا محمود احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ہاں صاحبزادہ نصیر احمد پیدا ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے "حقیقتہ الوحی " میں اس نشان کا بیالیسویں نمبر پر تذکرہ فرمایا۔تری نسلا بعیدا" کی پیش گوئی کا پورا ہونا گو صاحبزادہ مرزا نصیر احمد صاحب نے چند ماه بعد وفات پائی تاہم اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامِ نَافِلَةٌ لَک کے الہام کی یہ تعبیر کہ سیدنا محمود ایدہ اللہ تعالی کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا پوری شان سے پوری ہو گئی۔مگر چونکہ پیش گوئیاں زوالوجوہ ہوتی ہیں اس لئے قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ آئندہ اس کا ظہور کس رنگ میں ہو گا۔کیوں کہ انا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامِ نَافِلَةٌ لَكَ کے معنی عربی زبان کے لحاظ سے یہ ہو سکتے ہیں کہ ہم تمہیں ایک ایسے پوتے کی بشارت دیتے ہیں جو عظیم الشان ہو گا۔ولَعَلَّ اللَّهُ يَحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ أَمْرًا - العام تری نس دعا کے مطابق خدا کے فضل سے حضور کی نسل بعید نومبر ۱۹۶۱ء تک ۱۸۵ کی تعداد تک پہنچ چکی ہے۔حضرت سید محمد اسمعیل صاحب کی شادی حضرت سید محمد اسحاق صاحب کی شادی کے چھ ماہ بعد اسی سال ان کے بڑے بھائی حضرت میر محمد اسماعیل صاحب کی شادی اپنی پھوپھی زاد بہن سے ہوئی۔برات جو میر محمد اسمعیل صاحب ، حضرت میر ناصر نواب صاحب اور حضرت مولوی سید سردار شاہ صاحب پر مشتمل تھی سکندرہ راؤ ضلع علی گڑھ گئی۔حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب اس جگہ شادی پر راضی نہ تھے جس پر حضور نے ان کو خط لکھا ” میرے نزدیک اور میری رائے میں یہی بہتر ہے کہ اس رشتہ کو مبارک سمجھو اور اس کو قبول کر لو۔اور اگر تم نے ایسا کیا تو میں بھی تمہارے لئے دعا کروں گا۔چنانچہ انہوں نے بسر و چشم حضور کے فرمان کی تعمیل کی۔اس کے بعد حضرت میر صاحب کی دوسری شادی حضرت مرزا محمد شفیع صاحب کے ہاں ہوئی جس سے آپ کے ہاں یہ اولاد پیدا ہوئی۔ا۔سیده مریم صدیقہ صاحبہ -۲- سید محمد احمد صاحب -۳ سید سید احمد صاحب -۴- سید امین احمد tt