تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 464
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ دیتا ہے۔رسالہ شعید الاذہان کا اجراء اب میں ان باتوں کو زیادہ طول دیتا نہیں چاہتا اور خدا کی شہادت کا منتظر ہوں۔اور اس کے ہاتھ کو دیکھ رہا ہوں اور اس اشارہ پر ختم کرتا ہوں۔إِنَّمَا اشْكُوا بَثْ وَحُزْنِي إِلَى اللهِ وَاعْلَمُ مِنَ اللهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ اب چونکہ یہ شخص اس درجہ پر میرا دشمن معلوم ہوتا ہے جیسا کہ عمر بن ہشام آنحضرت ا کی عزت اور جان کا دشمن تھا۔اس لئے میں اپنی تمام جماعت کو متنبہ کرتا ہوں کہ اس سے بکلی قطع تعلق کرلیں۔اس کے ساتھ ہر گز واسطہ نہ رکھیں ورنہ ایسا شخص ہرگز میری جماعت میں سے نہیں ہو گا۔ربنا افتح بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَانتَ خَيْرُ الْفَاتِحِيْنَ - آمين آمين آمين - المشتهر خاکسار مرزا غلام احمد مسیح موعود از قادیان ضلع گورداسپور۔پنجاب حکیم کی پیش گوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو۱۹۰۵ء سے قرب وصال کے مسلسل عبدالحکیم الہامات ہو رہے تھے بلکہ جیسا کہ اوپر مفصل ذکر آچکا ہے۔یہاں تک بتایا جا چکا تھا کہ آپ کی زندگی کے صرف دو تین گھونٹ باقی ہیں اور اسی لئے حضور نے " الوصیت بھی شائع فرما دی تھی۔عبد الحکیم نے اپنی ولایت کا سکہ جمانے کے لئے یہ موقعہ غنیمت سمجھا اور ان الہامات کی بناء پر اپنی طرف سے بھی ایک پیش گوئی شائع کر دی کہ " مرزا مسرف کذاب اور عیار ہے۔صادق کے سامنے شریر فنا ہو جائے گا اور اس کی میعاد تین سال بتائی گئی ہے۔حضرت مسیح موعود نے ۱۶/ اگست ۱۹۰۶ء کو ” خدایچے کا حامی اشتہار "خدایچے کا حامی ہو " ہو" کے عنوان سے ایک اشتہار دیا جس میں حضور نے خدا سے علم پا کر اس کی نسبت یہ الہامی پیش گوئی شائع فرمائی " خدا کے مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں اور وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں ان پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔فرشتوں کی کھچی ہوئی تلوار تیرے آگے ہے۔پر تو نے وقت کو نہ پہچانا نہ دیکھا نہ جانا رَبِّ فَرَقَ بَيْنَ صَادِقِ وَ كَاذِبِ أَنْتَ تَرَى كُلَّ مُصْلِحِ وَ صَادِقٍ - 1 پہلی پیش گوئی کی منسوخی یہ الہام شائع ہوا تو عبدالحکیم نے اپنی پہلی پیش گوئی منسوخ کر کے ایک اور پیش گوئی کی کہ اللہ تعالٰی نے اس کی شوخیوں اور