تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 448
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۴۴۵ متعلق نہیں جانتا جب تک کہ وہ غلط عقائد کو چھوڑ کر راہ راست پر نہ آجا دیں۔اور اس مطلب کے واسطے خدا تعالیٰ نے مجھے مامور کیا ہے کہ میں ان سب غلطیوں کو دور کر کے اصل اسلام پھر دنیا میں قائم کروں۔یہ فرق ہے ہمارے درمیان اور ان لوگوں کے درمیان۔ان کی حالت وہ نہیں رہی جو اسلامی حالت تھی۔یہ مثل ایک خراب اور نکتے باغ کے ہو گئے۔ان کے دل ناپاک ہیں اور خدا چاہتا ہے کہ نئی قوم پیدا کرے جو صدق اور راستی کو اختیار کر کے بچے اسلام کا نمونہ ہو۔" ۱۹۰۵ء کے بعض صحابہ ۱۹۰۵ء کے بعض جلیل القدر صحابہ کے نام یہ ہیں۔چوہدری احمد الدین صاحب پلیڈ ر گجرات۔بابو فقیر علی صاحب اسٹیشن ماسٹر چوہدری غلام محمد صاحب سیالکوئی۔مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری چوہدری علی محمد صاحب بی۔اے بیٹی