تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page iv
ایک خاصی کتاب بن سکتی ہے۔ہمیں ایک گونہ خوشی ہے کہ ایک عظیم الشان دور کی تاریخ مکمل ہو گئی ہے۔بقیہ کام کے متعلق اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں توفیق بخشے کہ ہم اس سے بھی سبکدوش ہو سکیں۔آئندہ کے متعلق یہ پروگرام ہے کہ اگلے سال جلسہ سالانہ کے موقع پر خلافت اولی کے دور کی تاریخ اور پھر اس کے بعد دوحصوں میں خلافت ثانیہ کے زمانہ کی تاریخ مکمل کر دی جائے۔وہ احباب جن کے پاس ان زمانوں سے تعلق رکھنے والی تحریرات یاد داشتیں یا قیمتی دستاویزات ہوں وہ شعبہ تاریخ احمدیت ادارۃ المصنفین کوارسال فرما کر شکریہ کا موقع دیں کیونکہ اس زمانہ کو دیکھنے والی ایک کثیر تعداد خدا کے فضل سے زندہ موجود ہے اور اس وقت مواد کی فراہمی آسان کام ہے۔بالآ خر احباب کی خدمت میں درخواست ہے کہ تاریخ احمدیت جیسی قیمتی کتاب کو حاصل کر کے اس پورا فائدہ اٹھانے کی کوش فرما دیں اور کش کر یں کہ ن صرف خود بلک ان کی اولاد ہی بھی اس پاک دور کے متعلق معلومات حاصل کر لیں۔سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے " تاریخ احمدیت جلد اول اور جلد دوم کے شائع ہونے پر احباب کو خاص طور پر اس کی اشاعت کی طرف توجہ دلائی تھی۔اسی طرح حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب اور مکرم و محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے بڑے زور سے کتاب خریدنے کی تحریک کی تھی چنانچہ اس کے نتیجہ میں تاریخ احمدیت جلد اول اور دوم کا پہلا ایڈیشن فورا ہاتھوں ہاتھ لے لیا گیا۔اس کے بعد ہر دو حصوں کے ایڈیشن دوم بعد اضافہ کے شائع ہوئے ہیں۔احباب کو چاہئے کہ ان کو بھی حاصل کر لیں اور اس قیمتی خزانہ سے پورا فائدہ اٹھا ئیں۔خاکسار ابوالمنير نور الحق میٹنگ ڈائر یکٹر ادارۃ المصنفین ربوه ۲۲-۱۲-۲۰