تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 379 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 379

اریخ احمدیت جلد ۲ ۳۷۶ زلازل کے غیر معمولی سلسلہ کا آغاز ماموریت کا چوبیسواں سال زلازل کے غیر معمولی سلسلہ کا آغاز (۱۹۰۵ء) ملک میں طاعون زوروں پر تھی کہ حضرت اقدس سیدنا مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ۱۹۰۳ء کے آخر سے مسلسل یہ خبر دی جانے لگی کہ خدا تعالی کے زور آور حملے زلازل کی شکل میں بھی ظاہر ہونے والے ہیں۔چنانچہ حضور کو دسمبر ۱۹۰۳ء میں بذریعہ رویا " زلزلہ کا ایک دھکہ " آنے کی خبردی گئی۔بعد ازاں الہام ہوا۔إِنَّ اللهَ لَا يَضُرُّ - إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ اللہ تعالی ضرر نہیں پہنچائے گا۔اللہ تعالی ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کریں۔اور نیکو کار ہوں) ۲۸ / اپریل ۱۹۰۴ء کو الہام ہوا امن است در مکان محبت سرائے ، ہمار امکان جو ہماری محبت سرا ہے اس میں ہر طرح سے امن ہے)۔یکم جون ۱۹۰۴ء کو الہام نازل ہوا۔سلام عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ عَفَتِ الدَيارُ مَحَلُّهَا وَمَقَامُهَا - ( یعنی تمہارے لئے سلامتی ہے۔تم خوش رہو۔عارضی رہائش کے مکانات بھی مٹ جائیں گے اور مستقل رہائش گاہیں بھی) اس کے ساتھ ہی دوبارہ یہ الہام ہوا " زلزلہ کا ر حکہ " ایک ہفتہ بعد پھر الہام ہوا۔عَفَتِ الدَّيَارُ مَحَلَّهَا وَمَقَامُهَا إِنِّي أحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ - " غرضکہ حضور کو بکثرت رویا اور الہامات کے ذریعہ سے اطلاع دی گئی کہ ایک خطرناک زلزلہ آنے والا ہے اور الہام میں ایسی جگہ پر زلزلہ کے سب سے زیادہ تباہ کن ہونے کی خبر دی گئی جہاں کثرت سے عارضی رہائش گاہیں ہوں گی۔یعنی کیمپ، ہوٹل، سرائیں اور فوجی بار کیں وغیرہ۔ساتھ ہی یہ بتا دیا۔گیا کہ زلزلہ کے اثرات سے حضور کا مکان بھی محفوظ رہے گا اور وہ لوگ بھی سلامت رہیں گے جو آپ کے ماننے والے اور متقی ہوں گے۔