تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 317 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 317

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۳۱۴ کابل میں حضرت سید عبد اللطیف صاحب کی درد ناک شہادت کے قابل ہوا۔اور دیکھا۔شہید مرحوم نے وزیریوں کے مولوی صاحب سے کہا کہ تم میں تقومی کم ہے اس لئے تم نے نہیں دیکھا۔شهید مرحوم پر عجیب و غریب احوال ظاہر ہوتے تھے۔ایک روز بہشتی مقبرہ کی طرف جاتے ہوئے ساتھیوں سے فرمایا کہ تم پیچھے رہ گئے ہو میرے ساتھ ملنے کی کوشش کرو۔رسول اللہ ﷺ کے برکات و انوار مجھے عطا کئے گئے ہیں۔پھر مولوی عبد الستار صاحب سے فرمایا کہ میرے چہرہ کی طرف ذرا دیکھو۔مولوی صاحب کہتے ہیں کہ سورج جو کہ کافی اونچا تھا میں اس کی طرف دیکھ سکتا تھا۔شہید مرحوم کی پیشانی کی طرف دیکھنا مشکل تھا۔آپ کے چہرہ سے ایسی شعاعیں نکلتی تھیں کہ سورج سے کئی درجہ بڑھ کر تھیں۔قریباً تین مہینے شہید مرحوم نے قادیان میں قیام کیا۔حضرت مسیح موعود شہید مرحوم سے از حد محبت رکھتے تھے۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام میر کو تشریف لے جا رہے تھے اور شہید مرحوم اور چند ایک آدمی اور بھی ساتھ تھے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سیر سے واپس گھر چلے آئے تو شہید مرحوم نے ہمیں مہمان خانہ میں آکر اور مخاطب ہو کر یہ کشفی نظارہ بیان فرمایا۔آج ایک عجیب واقعہ ہوا ہے کہ جنت سے ایک حور اچھے خوبصورت لباس میں میرے سامنے آئی اور کہا کہ آپ میری طرف دیکھیں۔میں نے کہا جب تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام میرے ساتھ ہیں ان کو چھوڑ کر تیری طرف میں نہیں دیکھوں گا۔تب وہ روتی ہوئی واپس چلی گئی۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ہم سب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ میر کو جا رہے تھے پھر جب واپس گھر آئے تو شہید مرحوم نے مجھے فرمایا کہ تم نے اپنے والد صاحب کو دیکھا؟ میں نے کہا۔نہیں۔آپ نے فرمایا کہ وہ تو تمہارے ساتھ ساتھ اور حضرت مسیح موعود کے پیچھے آرہے تھے حالانکہ میرے والد صاحب کئی برس پہلے گزر چکے تھے۔شهید مرحوم کھانا بہت کم کھایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ میں دوزخ کا شور و غوغاسنتا ہوں اگر لوگ سنیں تو رہ بھی کھانا نہ کھا ئیں۔ایک دفعہ عجب خاں تحصیل دار جو ہمارے یہاں آئے ہوئے تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے گھر جانے کی اجازت لے کر شہید مرحوم کے پاس آئے اور کہا کہ میں نے حضرت صاحب سے اجازت لے لی ہے لیکن مولوی نور الدین صاحب سے نہیں لی۔شہید مرحوم نے فرمایا کہ مولوی صاحب سے جاکر ضرور اجازت لینا۔حضرت مسیح موعود کے بعد یہی اول خلیفہ ہوں گے۔چنانچہ جب شهید مرحوم جانے لگے تو مولوی صاحب سے حدیث بخاری کے دو تین صفحے پڑھے اور ہم سے فرمایا کہ