تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 314 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 314

تاریخ احمدیت جلد ۲ کامل میں حضرت سید عبد اللطیف صاحب کی دردناک شہادت کابل میں حضرت سید عبد اللطیف صاحب کی دردناک شہادت (۱۴ جولائی ۱۹۰۳ء مطابق ۱۸/ ربیع الثانی ۱۳۲۱ھ بروز منگل) دو مظلوموں کی شہادت کے متعلق برسوں قبل کی پیشگوئی سیدنا حضرت صحیح موعود عليه الصلوة والسلام کو شروع زمانہ ماموریت میں الہام ہوا۔وَإِن لَّمْ يَعصِمُكَ النَّاسُ فَيَعْصِمُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ الْفِتْنَةٌ مُهُنَا۔فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أولُو الْقَوْمِ شَاتَانَ تُذْبَحَانِ وَكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا - أَلَيْسَ اللهُ بكَافٍ عبده - 1 یعنی اگر تمام لوگ تیرے بچانے سے دریغ کریں مگر خدا تجھے بچائے گا۔اس جگہ فتنہ ہے۔پس صبر کر جیسے اولوالعزم لوگوں نے صبر کیا ہے۔دو بکریاں ذبح کی جائیں گی۔اور زمین پر کوئی ایسا نہیں جو مرنے سے بچ جائے گا۔ست مست ہو اور غم مت کرو۔کیا خدا اپنے بندہ کو کافی نہیں ہے ؟ علم التعبیر میں "شاہ " کی تعبیر نہایت مطیع اور فرمانبردار رعایا بھی ہوتی ہے لنڈا بتایا گیا تھا کہ دو آدمی جو اپنے بادشاہ کے نہایت فرمانبردار اور مطیع ہوں گے۔باوجودیکہ انہوں نے کوئی قانون شکنی نہ کی ہوگی وہ قتل کئے جائیں گے وَكُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانِ اس کے بعد اس ملک پر ایک عام تباہی آئیگی المختصر اس الہام الہی میں مندرجہ ذیل خبریں دی گئی تھیں۔حضرت اقدس کے خلاف قتل کے منصوبے کئے جائیں گے مگر ناکام رہیں گے۔اس کے بعد ایک فتنہ اٹھے گا۔آپ کے دو مرید شہید کئے جائیں گے۔رہ قتل نا واجب ہو گا کسی سیاسی جرم کے متعلق نہیں ہو گا۔