تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 271 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 271

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۲۶۸ مواهب الرحمن " کی تصنیف و اشاعت پر پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں جمع اور قصر کر کے پڑھی گئیں۔اس کے بعد پھر بیعت کا سلسلہ شروع ہوا اور لوگ جوق در جوق بیعت میں داخل ہونے شروع ہوئے۔مردوں کی بیعت ہو چکی۔تو حضرت اقدس اس کمرہ میں تشریف لے گئے جہاں مستورات بیعت کے لئے آپ کی منتظر تھیں وہاں سے واپس تشریف لائے تو اور لوگ بیعت کے لئے موجود تھے۔حضور نے ان کی بھی بیعت لی۔اگر چہ جہلم میں حضور کی یہ آخری رات تھی اور صبح کو حضرت اقدس کی روانگی تھی مگر اس رات بھی بہت سے اور احباب بغرض ملاقات پہنچ گئے۔اگلے روز ۱۸/ ۶ جنوری کو سورج کے طلوع کرتے ہی حضور سے درخواست کی گئی کہ لوگ بیعت کرنا چاہتے ہیں۔چنانچہ پھر بیعت کا سلسلہ شروع ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ابھی بیعت کرنے والوں کی کثیر تعداد باقی تھی کہ عرض کیا گیا کہ مستورات بھی بیعت کے لئے جمع ہیں۔چنانچہ حضور اندر تشریف لے گئے اور بیعت لی۔بعد ازاں پھر مردوں کی بیعت ہونے لگی۔کچھ وقت بعد پھر درخواست پہنچی کہ چند مستورات آئی ہیں اور بیعت کرنا چاہتی ہیں۔چنانچہ حضرت اقدس دوبارہ زنان خانہ میں تشریف لے گئے۔اس مقدمہ کی تقریب جماعت احمدیہ جہلم کی طرف سے مہمانوں کی مہمان نوازی کا پیدا ہونا جماعت احمدیہ جہلم کے لئے بڑی خوش نصیبی تھی۔اور جیسے یہ مبارک موقعہ ان کو نصیب ہو ا ویسے ہی انہوں نے اس کی قدر کی۔باوجودیکہ بعض اوقات ایک ہزار کے قریب بھی مہمان دستر خوان پر آئے مگر ان کی مهمان نوازی بڑی فراخ حوصلگی اور کشادہ دلی سے کی گئی۔جماعت جہلم کو چار وقت دعوت کے انتظام کا موقعہ ملاجس میں انہوں نے مہمانوں کی خدمت کا حق ادا کر دیا۔جہلم سے واپسی پروگرام کے مطابق ابجے کے بعد حضرت اقدس "بنگلہ سے روانہ ہوئے اور ۱۰ گیارہ بجے کے قریب گاڑی میں سوار ہوئے۔لوگ پہلے کی طرح دیوانہ وار ایک دوسرے پر گرے پڑتے تھے کہ آپ کا چہرہ مبارک دیکھیں۔کچھ دیر کے بعد گاڑی روانہ ہوئی جہلم واپسی پر بھی حسب سابق ہر اسٹیشن پر بڑا ہجوم ہو تا تھا۔مرید کے اور کامونکے اسٹیشن کے درمیان حضور کو الہام ہوا۔اثرک الله علی کل شی یعنی اللہ تعالیٰ نے ہر شے پر تجھے ترجیح دی۔عصر کے لاہور پہنچے۔لاہور کے احمدی احباب استقبال کے لئے اسٹیشن پر حاضر تھے۔حضور گاڑی پر سوار ہو کر میاں چراغ دین صاحب کے مکان میں ہی تشریف فرما ہوئے۔اس موقعہ پر بھی کئی دوستوں نے بیعت کی۔اگلے روز حضور بذریعہ ریل لاہور سے بٹالہ پہنچے اور اپنے رفقاء سمیت بخیریت دارد قادیان