تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 267 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 267

تاریخ احمدیت جلد ۲ سوار ہوئے۔۲۶۴ حمن " کی تصنیف و اشاعت رین آٹھ بجے کے بعد بٹالہ سے چل کر امر تسر پہنچی تو امرتسر کے احمدی احباب امرتسر میں ورود کے علاوہ بعض دیگر احباب نے بھی جو کہ حسن عقیدت رکھتے تھے حضور کا استقبال کیا۔ایک لیڈی جو جرنیل کی بیوی تھی ولایت سے آرہی تھی ہجوم کو دیکھ کر حیران رہ گئی اور میاں معراج دین صاحب عمر سے پوچھا کہ یہ کون ہیں اور ہجوم اس قدر کیوں ہے۔انہوں نے جواب دیا یہ یسوع مسیح ہیں جو اپنی دوسری بعثت میں آئے ہیں۔اس نے قریب جا کر ہاتھ ملانا چاہا مگر حضرت صاحب نے اس کی طرف توجہ نہ کی۔اس پر اس نے حضور کا فوٹو لے لیا۔گاڑی امرتسر سے روانہ ہو کر گیارہ بجے کے قریب لاہور پہنچی۔لاہور پہنچنا لاہور اسٹیشن پر بھی بہت زیادہ افراد حضور کے استقبال اور شرف دیدار کے لئے موجود تھے۔لاہور میں حضور دہلی دروازہ کے باہر میاں چراغ دین لاہور میں قیام اور بشارت الہی صاحب رکھیں لاہور کے ایک نئے مکان میں مقیم ہوئے۔یہاں قریباً چالیس آدمی بیعت میں داخل ہوئے جن میں امام و متولی مسجد چینیاں والی بھی شامل تھے۔اگلے روز نماز فجر کے بعد آپ پا پیادہ اسٹیشن کو روانہ ہوئے۔راستہ میں فرمایا کہ رات کو کثرت سے یہ الہام ہوا ہے اریک برکات من كل طرف یعنی میں ہر ایک جانب سے تجھے برکتیں دکھاؤں گا۔گاڑی کے آنے میں دیر تھی اس لئے پلیٹ فارم پر ہی آپ کے لئے ایک کرسی بچھا دی گئی۔لوگ بکثرت زیارت کے واسطے آنے شروع ہوئے۔بعض فوجی افسر بھی دہلی کے دربار سے واپس ہوتے ہوئے لاہور ٹھہرے تھے اور اس ٹرین سے سفر کر رہے تھے حضور کی خدمت میں آئے۔ان سب کو ایک ایک نسخہ کتاب "مواہب الرحمن " کا دیا گیا۔اسی اثناء میں گاڑی آئی اور حضور سوار ہو گئے۔جب تک گاڑی کھڑی رہی لوگ پروانوں کی طرح شوق زیارت میں آتے رہے۔سے جہلم تک لاہور سے لاہور سے جہلم تک کا نظارہ قابل دید تھا۔ہر اسٹیشن پر بڑا ہجوم ہو تا تھا اور ارد گرد کے مختلف دیہات سے خلقت اٹڈی چلی آتی تھی۔مولوی عبد الواحد خان صاحب سیالکوٹی (حال کراچی) کا بیان ہے کہ ”وزیر آباد میں۔۔۔حضور علیہ السلام کی ٹرین ہمارے سامنے دوسرے پلیٹ فارم پر کھڑی تھی۔لوگوں کا ہجوم بہت تھا اور ٹرین کے ڈبے کھچا کھچ بھرے ہوئے تھے۔یہ دیکھ کر ہمیں مایوسی ہوئی کہ ہم لوگ شاید اس میں سوار نہ ہو سکیں گے لوگ کثرت سے حضور کی زیارت کے لئے چلے آرہے ہیں۔پلیٹ فارم پر ٹکٹ ٹکٹ کا شور مچ رہا