تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 258
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۲۵۵ اسلام کی فتح عظیم لکھا کرتے تھے مگر یہ اشتہار صرف چند سطروں کا تھا جو ایک چھوٹے سے صفحہ پر آگیا۔دوسرے یہ کہ اس کے آخر میں حضور نے اپنا نام اس طرح لکھا تھا۔"النبی مرزا غلام احمد " اس اشتہار کا عنوان تھا۔ایک الوہیت کے مدعی کو تنبیہ " حضور نے تحریر فرمایا ” یہ امر خدا کی غیرت کو بھڑکانے والا ہے کہ ایک شخص انسان ہو کر پھر خد ابنتا ہے اور زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا اپنے تئیں قرار دیتا ہے اور اس طرح پر خدا کے مقدس نبیوں کی بے عزتی کا بھی موجب ہو تا ہے۔اس لئے میرے بچے اور پاک اور کامل خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے کہ میں ایسے شخص کو آنے والی سزا سے متنبہ کروں " اشتہار کی اشاعت انگلستان میں انگلستان کے اخباروں نے اس اشتہار پر دلچسپی لی اور اسے بڑی کثرت سے شائع کیا مثلاً اخبار سنڈے سرکل" (SUNDAY CIRCLE) لنڈن نے ۱۴ فروری ۱۹۰۳ء کی اشاعت میں ”سب سے آخری صحیح" اور "پادری پگٹ کا ایک ہندوستانی حریف" کے دو ہرے عنوان سے لکھا کہ مشرق میں ہندوستان کے صوبہ پنجاب میں ایک اسی دعوئی کا مدعی پیدا ہوا ہے جو پگٹ نے کیا تھا۔اس سب سے آخری مسیح کا نام مرزا غلام احمد ہے اور وہ قادیان میں رہتے ہیں جس کے وہ رکیں ہیں۔انہوں نے بھی ایک اشتہار یورپ اور امریکہ میں اشاعت کے لئے بھیجا ہے۔" ( آگے اشتہار کی عبارت نقل کی ہے)۔اس مخصوص حضرت مسیح موعود کی طرف سے بگٹ کو دوسری بار انتباہ اشتہار کے علاوہ جو * " رگٹ کو انتباہ کرتے ہوئے شائع کیا گیا تھا جیسا کہ اوپر ذکر آچکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۲۳۔اگست ۱۹۰۳ء کو ” پگٹ اور ڈوئی کے متعلق پیش گوئیاں" کے نام سے اشتہار شائع کیا جس میں سٹ کے بارے میں پیش ھوئی فرمائی کہ ”یہ دلیر دروغ گو یعنی پگٹ جس نے خدا ہونے کالنڈن میں دعوی کیا ہے وہ میری آنکھوں کے سامنے نیست و نابود ہو جائے گا۔" حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش گوئی کے مطابق پیگٹ کی ناکامی و نامرادی جب پیٹ کو انتباہ کیا تو وہ پورے عروج پر تھا مگر اس کے بعد یکا یک غیب سے ایسے اسباب پیدا ہو گئے کہ عیسائیوں کی مخالفت کی تاب نہ لا کر اس نے آئندہ اپنے دعوئی مسیحیت کا ذکر تک چھوڑ دیا۔ڈوئی تو ولد الحرام ثابت ہوا تھا اور اس پر حرام کاری کا الزام عائد کیا گیا جو عدالت میں بھی قائم رہا اور چمٹ نے اپنی بقیہ عمر گوشہ نشینی اور انتہائی