تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 257 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 257

ریخ احمدیت جلد ۴ ۲۵۴ کی فتح اسلام کی فتح عظیم یورپ کے لئے نشان سید نا حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی پگٹ کے متعلق امریکہ میں ڈوئی کے دعوئی نبوت سے ایک عام شور بلند تھا کہ لنڈن سے یہ خبر شائع ہوئی کہ وہاں بھی کلپٹن کے ایک پادری جان ہیوگ سمتھ گٹ (REV۔J۔H۔SMITH PIGOTT) نے4/ ستمبر ۱۹۰۲ء کو گر جا میں وعظ کرتے ہوئے خدا ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔کئی عیسائی یہ سنتے ہی روتے ہوئے اس کے سامنے سجدہ میں گر گئے۔پھر جوں جوں اس کی شہرت پھیلی گئی لوگ دیوانہ وار اس کے مرید ہونے لگے۔n " رگٹ کے دعوی کی خبر پڑھ کر مفتی محمد صادق صاحب نے اسے ایک تبلیغی خط لکھا D اور مزید حالات دریافت کئے۔پگٹ کے سیکرٹری نے اس کے جواب میں دو اشتہار اور ایک خط بھیجا جو انہوں نے ۹/ نومبر ۱۹۰۲ء کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں سنائے۔ایک اشتہار کا عنوان "کشتی نوح" تھا۔حضور نے اسے سن کر فرمایا۔اب ہماری بچی کشتی نوح جھوٹی پر غالب آجائے گی اور فرمایا کہ "یورپ والے کہا کرتے تھے کہ جھوٹے مسیح آنے والے ہیں سو اول لندن میں ایک جھوٹا مسیح آگیا۔اس کا قدم اس زمین میں اول ہے بعد ازاں ہمارا ہو گا جو کہ سچا مسیح ہے۔اور یہ جو حدیثوں میں ہے کہ دجال خدائی اور نبوت کا دعوی کرے گا تو موٹے رنگ میں اب اس قوم نے وہ بھی کر دکھایا۔ڈوئی امریکہ میں نبوت کا دعویٰ کر رہا ہے اور پگٹ لنڈن میں خدائی کا دعوی کر رہا ہے اور اپنے آپ کو خدا کہتا ہے۔" یکٹ کے نام اشتہار یہ شخص بھی ڈوٹی کی طرح اسلام کا مخالف تھا اس لئے حضور نے اس کے نام بھی اشتہار لکھا اور مولوی محمد علی صاحب کو بھیجا کہ وہ اس کا ترجمہ کر کے ولایت بھیج دیں۔اتفاقا مفتی محمد صادق صاحب بھی اس وقت مولوی صاحب موصوف کے پاس ان کے دفتر میں موجود تھے۔اس اشتہار کی دو خصوصیتیں تھیں۔ایک تو یہ کہ حضور عموماً لمبے اشتہار