تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 246
تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۲۴۳ اسلام کی فتح عظیم اس کے یہی دعا کروں گا اور انشاء اللہ ہزار آدمی کی گواہی لکھ دوں گا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ ڈوئی کے اس مقابلہ سے تمام عیسائیوں کے لئے حق کی شناخت کے لئے راہ نکل آئے گی۔میں نے ایسی دعا کے لئے سبقت نہیں کی بلکہ ڈوئی نے کی۔اس سبقت کو دیکھ کر غیور خدا نے میرے اندر یہ جوش پیدا کیا۔اور یاد رہے کہ میں اس ملک میں معمولی انسان نہیں ہوں میں وہی مسیح موعود ہوں جس کا ڈوئی انتظار کر رہا ہے۔صرف یہ فرق ہے کہ ڈوئی کہتا ہے کہ مسیح موعود پچیس برس کے اندر اندر پیدا ہو جائے گا اور میں بشارت دیتا ہوں کہ وہ صحیح پیدا ہو گیا اور وہ میں ہی ہوں۔صد ہانشان زمین سے اور آسمان سے میرے لئے ظاہر ہو چکے۔ایک لاکھ کے قریب میرے ساتھ جماعت ہے جو زور سے ترقی کر رہی ہے۔" اگر ڈوئی اپنے دعوئی میں سچا ہے اور در حقیقت یسوع مسیح خدا ہے تو یہ فیصلہ ایک ہی آدمی کے مرنے سے ہو جائے گا۔کیا حاجت ہے کہ تمام ملکوں کے مسلمانوں کو ہلاک کیا جائے لیکن اگر اس نے نوٹس کا جواب نہ دیا یا اپنے لاف و گزاف کے مطابق دعا کر دی۔اور پھر دنیا سے قبل میری وفات کے اٹھایا گیا تو یہ تمام امریکہ کے لئے ایک نشان ہو گا۔مگر یہ شرط ہے کہ کسی کی موت انسانی ہاتھوں سے نہ ہو بلکہ کسی بیماری سے یا بجلی سے یا سانپ کے کاٹنے سے یا کسی درندہ کے پھاڑنے سے ہو اور ہم اس جواب کے لئے ڈوئی کو تین ماہ تک مہلت دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا بچوں کے ساتھ ہو۔آمین حضرت اقدس نے یہ اشتہار براہ راست ڈوئی کو بھیجوا دیا لیکن ڈوئی نے اس طریق فیصلہ کی طرف بھی ذرا توجہ نہ کی بلکہ حضور کو براہ راست اس کا جواب تک نہ دیا۔اس پر مستزاد یہ کہ اسلام کے خلاف پہلے سے زیادہ بد زبانی شروع کر دی۔چنانچہ اپنے ستمبر ۱۹۰۲ء کے پرچہ میں لکھا کہ۔” میرا کام یہ ہے کہ میں مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب سے لوگوں کو جمع کروں اور مسیحیوں کو اس شہر اور دوسرے شہروں میں آباد کروں یہاں تک کہ وہ دن آجائے کہ مذہب محمدی دنیا سے مٹا دیا جائے۔" اخبارات میں چیلنج کی وسیع اشاعت حضرت اقدس نے ڈولی کی اولا بے التفاتی اور ثانیاً یہ شوخی دیکھی تو کئی ماہ کے انتظار کے بعد اپنا مضمون مباہلہ امریکہ کے ان مشہور روزناموں کو بھیج دیا جو بڑی کثرت سے دنیا میں شائع ہوتے تھے۔ان اخبارات کے ایڈیٹر کو عیسائی اور اسلام کے مخالف تھے مگر انہوں نے نہایت شد و مد سے حضور کے مضمون کی اتنی کثرت سے اشاعت کی کہ امریکہ اور یورپ میں اس کی دھوم مچ گئی۔ان میں سے