تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 12 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 12

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۱۲ مدرسہ تعلیم الاسلام کا قیام کسی قدر علوم طبعی اور طباعت اور بیت اور جغرافیہ میں بھی دسترس رکھتا ہو۔۴۔عیسائیوں کے مقابل پر وہ ضروری حصہ بائبل کا جو پیشگوئیوں وغیرہ میں قابل ذکر ہوتا ہے عبرانی زبان میں یا د رکھتا ہو۔خدا سے حقیقی ربط اور صدق اور وفا اور محبت اللہ اور اخلاص اور طہارت باطنی اور اخلاق فاضلہ اور انقطاع الی اللہ رکھتا ہو کیونکہ علم دین آسمانی علوم میں سے ہے اور یہ علوم تقویٰ اور محبت الہیہ سے وابستہ ہیں علم تاریخ سے واقف ہو۔۷۔علم منطق اور علم مناظرہ میں بھی کسی قدر ملکہ ہونا ضروری ہے اس کے پاس معتبر اور مسلم الثبوت کتابوں کا ایک ذخیرہ ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ منقولات صحیحہ کی فوج جھوٹے کا منہ توڑنے کے لئے تیز حربوں کا کام دیتی ہے۔دینی خدمت کے لئے اس کی زندگی وقف ہو۔۔اسے اعجازی طاقت حاصل ہو کیونکہ انسان حقیقی روشنی حاصل کرنے کے لئے اور کامل تسلی پانے کے لئے اعجازی طاقت یعنی آسمانی نشانوں کے دیکھنے کا محتاج ہے اور بچے مذہب کے لئے ضروری ہے کہ ہمیشہ اس میں نشان دکھلانے والے پیدا ہوتے رہیں۔اشاعت کے بارے میں اہم تجاویز حضور نے اس کی اشاعت کے لئے بھی متعدد اہم اور اصولی تجاویز پیش فرمائیں مثلاً ایسی کتاب اردو عربی، فارسی اور انگریزی زبان میں شائع ہو اور تمام بلاد اسلامیہ میں اس کی مفت اشاعت کی جائے۔اخراجات کی فراہمی کے لئے حضور نے یہ مشورہ دیا کہ مسلمانوں کی ایک کمیٹی قائم کی جائے جو ہر طبقہ کے مسلمانوں سے ایک رقم کثیر بطور چندہ جمع کرے۔آمدہ رقوم ایک امین کے سپرد کی جائیں اور حسب ضرورت خرچ کی جائیں۔کتاب کے آخر میں حضور نے بطور ضمیمہ کتب حدیث، تفسیر، صرف و نحو، معانی فهرست کتب بیان ادب، لغت، تاریخ، اصول فقہ ، کلام ، منطق ، اخلاق و تصوف، طب اور کتب مذاہب اور علوم مختلفہ کی قریبا ڈیڑھ ہزار کتب کی فہرست بھی شامل کی جن سے مخالفین اسلام کے رد میں استفادہ کرنا ضروری ہے۔اور جو حضور اور حضرت مولوی نورالدین صاحب کے کتب خانہ میں موجود تھیں۔