تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 244 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 244

تاریخ احمدیت۔جلد ۲ ۲۴۱ اسلام کی طرح عظیم امریکہ کے لئے نشان ڈاکٹر جان الیگزینڈر ڈوئی کو دعوت مباہلہ ڈوئی کے ابتدائی حالات اور دعوئی پیغمبری سکاٹ لینڈ کا ایک شخص جان الیگریڈر ڈوئی (۱۸۴۷ - ۱۹۰۷) تھا جو بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ آسٹریلیا چلا گیا جہاں ۱۸۷۲ء کے قریب وہ ایک کامیاب مقرر اور پادری کی حیثیت سے پبلک کے سامنے آیا۔کچھ عرصہ بعد اس نے یہ اعلان کیا کہ یسوع مسیح کے کفارہ پر ایمان لانے سے بیماروں کو شفا دینے کی قوت پیدا ہو جاتی ہے اور یہ طاقت اس زمانہ میں اسے بھی عطا کی گئی ہے۔۱۸۸۸ء میں وہ امریکہ کی نئی دنیا میں اپنے خیالات پھیلانے کے لئے سان فرانسکو آگیا۔سان فرانسکو کے قرب و جوار اور دوسری مغربی ریاستوں میں کامیاب جلسے کرنے کے بعد اس نے ۱۸۹۳ء میں شکاگو میں اپنی خاص سرگرمیاں شروع کر دیں ایک مکان کرایہ پر لیا جس کا نام ” زائن روم رکھا۔ایک اور بلڈنگ میں ”زائن پر ننگ اینڈ پبلشنگ ہاؤس " کھولا۔اور ایک اخبار ”لیوز آف ہیلنگ" کے نام سے جاری کیا۔تھوڑے ہی عرصہ میں امریکہ کے طول و عرض میں اسے بڑی شہرت حاصل ہوئی اور اس کے ماننے والوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ڈوئی نے یہ کامیابی دیکھ کر ۲۲ فروری ۱۸۹۶ء کو ایک نئے فرقہ کی بنیاد رکھی اور اس کا نام "کریچن کیتھولک چرچ " رکھا۔۱۸۹۹ء یا ۱۹۰۰ء میں اس نے پیغمبری کا دعوی کیا اور اس فرقہ کو کر کچن کیتھولک اپاسٹلک چرچ کا نام دے دیا۔اپنی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لئے اس نے ایک میحون نامی شہر کی بنیاد رکھی اور ظاہر کیا کہ مسیح اسی شہر میں نازل ہو گا۔اس طریق سے اس کے مریدوں کی تعداد بھی بڑھ گئی اور مالی آمد میں یہاں تک اضافہ ہوا کہ سال کے شروع میں اسے دس لاکھ ڈالر یعنی تمیں لاکھ سے بھی زیادہ روپیہ اپنے مریدوں سے نئے سال کے تحفہ کے طور پر ملنے لگا اور وہ ملک میں شہزادوں کی طرح زندگی بسر کرنے لگا۔انہی ترقیات کو دیکھ کر اس نے اپنے اخبار ”لیوز آف ہیلنگ میں لکھا۔”اگر یہ ترقی اس طرح جاری رہی