تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 238 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 238

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۲۳۵ جماعت احمدیہ کی حیرت انگیز ترقی فائدہ پہنچا۔پس مذہب اسلم یہی ہے کہ نہ تو اس زمانے کے اہل حدیث کی طرح حدیثوں کی نسبت یہ اعتقاد رکھا جائے کہ قرآن پر وہ مقدم ہیں اور نیز اگر ان کے قصے صریح قرآن کے بیانات سے مخالف پڑیں تو ایسا نہ کریں کہ حدیثوں کے قصوں کو قرآن پر ترجیح دی جاوے اور قرآن کو چھوڑ دیا جاوے اور نہ حدیثوں کو مولوی عبد اللہ چکڑالوی کے عقیدہ کی طرح محض لغو اور باطل ٹھہرایا جاوے بلکہ چاہئے کہ قرآن اور سنت کو حدیثوں پر قاضی سمجھا جائے۔اور جو حدیث قرآن اور سنت کے مخالف نہ ہو۔اس کو بسر و چشم قبول کیا جاوے۔یہی صراط مستقیم ہے۔مبارک وہ جو اس کے پابند ہوتے ہیں۔نہایت بد قسمت اور نادان وہ شخص ہے جو بغیر لحاظ اس قاعدہ کے حدیثوں کا انکار کرتا ہے۔فت