تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 224
احمدیت۔جلد ۲ ۲۲۱ اخبار البدر" کا اجراء جماعت احمدیہ کی حیرت انگیز ترقی اس وقت تک مرکز سے صرف ایک اخبار " الحکم " شائع ہو تا تھا لیکن اس سال بابو محمد افضل صاحب آن مشرقی افریقہ اور ڈاکٹر فیض علی صاحب صابر کی کوشش سے ۳۱ / اکتوبر ۱۹۰۲ء سے دوسرا ہفت روزہ "البدر" کے نام سے جاری ہو گیا جس کا پہلا نمونہ کا پرچہ " القادیان" کے نام سے چھپا مگر اس کے بعد حضرت اقدس مسیح موعود نے اس کا نام ” البدر تجویز فرمایا اور اس کے اجراء کی اجازت دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ ”ہماری طرف سے اجازت ہے خواہ آپ ایک سو پر چہ جاری کریں شاید اللہ تعالیٰ اس میں ہی برکت دیدے۔البدر" کے مالک و مدیر محمد افضل صاحب اور منیجر منشی فیض عالم صاحب صابر تھے محمد افضل صاحب موصوف نهایت اخلاص سے ادارت کی ذمہ داری ادا کر رہے تھے کہ ۲۱ / مارچ ۱۹۰۵ء کو اچانک انتقال کر گئے جس پر اخبار میاں معراج الدین صاحب عمر نے خرید لیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے مفتی محمد صادق صاحب کو جو ان دنوں تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر تھے اخبار البدر " کا ایڈیٹر مقرر فرما دیا اور ۳۰ / مارچ ۱۹۰۵ء کو ایک خاص اعلان کے ذریعہ سے جماعت کو اطلاع دی کہ ” میں بڑی خوشی سے یہ چند سطریں تحریر کرتا ہوں کہ اگر چہ منشی محمد افضل مرحوم ایڈیٹر اخبار البدر قضائے الہی سے فوت ہو گئے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے شکر اور فضل سے ان کا نعم البدل اخبار کو ہاتھ آگیا ہے یعنی ہمارے سلسلہ کے ایک برگزیدہ رکن جو ان صالح اور ہر یک طور سے لائق جن کی خوبیوں کو بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں یعنی مفتی محمد صادق صاحب بھیر دی قائم مقام منشی محمد افضل مرحوم ہو گئے ہیں۔میری دانست میں خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے اس اخبار کی قسمت جاگ اٹھی ہے کہ اس کو ایسا لائق اور صالح ایڈیٹر ہاتھ آیا۔خدا تعالیٰ یہ کام ان کے لئے مبارک کرے اور ان کے کاروبار میں برکت ڈالے۔آمین ثم آمین "۔حضرت اقدس کی یہ فراست حرف بحرف صحیح نکلی اور حضرت مفتی صاحب ہی اللہ کے زمام ادارت سنبھالتے ہی سچ سچ اخبار کی قسمت جاگ اٹھی اور اس کا نام اور دو پر چوں کے بعد تفاول کے طور پر "بدر" رکھا گیا۔بدر دسمبر ۱۹۱۳ء تک باقاعدگی سے نکلتا رہا اور پھر بند ہو گیا۔قریباً چالیس برس کے وقفہ کے بعد / مارچ ۱۹۵۳ء کو درویشان قادیان کی ہمت سے دوبارہ اس کا احیاء عمل میں آیا۔موجودہ دور جدید میں اس کے پہلے ایڈیٹر مولوی برکات احمد صاحب را جیکی مقرر ہوئے۔اب یہ