تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 207 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 207

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۲۰۴ ہندوستان میں ایک ایسار سالہ نکل رہا ہے جس کے زور دار مضامین پر علم و فضل کو ناز ہے۔" پھر لکھا کہ : " ہندستان کا بہترین اسلامی میگزین ہے"۔لکھا۔رسائل کے علاوہ عوام نے بھی اس رسالہ کا بڑا خیر مقدم کیا۔چنانچہ مسٹر میکلین (پالم پور) نے " مجھے اسلام کا مطالعہ کرتے ہوئے تیرہ سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔مگر اب تک میں نے ایک بھی ایسی کتاب نہیں پڑھی جس میں اسلام کی حمایت اس قدر زور کے ساتھ کی گئی ہو جیسا کہ آپ کے شاندار پرچے میں۔" اخبار "لمت " لاہور نے لکھا:۔te اب تک جتنے اعلیٰ اور بے نظیر مضامین رسالہ ریویو آف ریلیجز کے ذریعہ مرزا صاحب کے اصول مناظرہ کے مطابق یوروپین لوگوں کی نظروں سے گزرے ہیں انہوں نے یورپ کی مذہبی دنیا میں پانچل مچادی ہے اور پادریوں کے گروہ ماتم زدہ نظر آرہے ہیں۔ان مضامین نے کثیر التعدادیو روبین لوگوں کو اسلام کے روحانی چشمہ سے سیراب کر دیا ہے اور ابھی اس کا فیض جاری ہے۔" مغربی ملکوں میں جن تک اسلام کی آواز پہنچانے کے لئے یہ رسالہ جاری ہو ا تھا تین رنگ میں اس کا اثر ظاہر ہوا پہلا اثر یہ ہوا کہ یورپ اور امریکہ کے نو مسلم انگریزوں میں اسلام کے لئے نیا جوش اور نیا ولولہ پیدا کیا۔اور قبل ازیں جو اپنے تئیں تنہا مجھے بیٹھے تھے اب دلائل و براہین کی تازہ کمک پہنچنے پر ان کے حوصلے یکا یک بلند ہو گئے اور انہوں نے اشاعت اسلام کی مہم تیز سے تیز تر کر دی۔اس حقیقت کا اندازہ لگانے کے لئے ذیل میں چند نو مسلموں کی آراء درج کی جاتی ہیں۔- اخبار "کرینٹ" (لور پول) انگلستان کے مشہور اسلامی پرچہ نے اس رسالہ پر ریویو کرتے ہوئے ۱۳/ تمبر ۱۹۰۳ء کے ایشوع میں لکھا۔ریویو آف ریلیج " کا پرچہ دلچسپ مضامین سے بھرا ہوا ہے۔ہمارے نبی ﷺ کی ذات پاک کے متعلق جو جاہل عیسائی الزام لگایا کرتے ہیں ان کی تردید میں ایک نہایت ہی فاضلانہ مضمون اس میں لکھا گیا ہے جس سے عمدہ مضمون آج تک ہماری نظر سے نہیں گزرا۔" (ترجمہ) " ۲۔امریکہ کے پہلے تو مسلم محمد الگزنڈر رسل وب (امریکہ) نے لکھا:۔میں یقین کرتا ہوں کہ یہ رسالہ دنیا میں مذہبی خیال کو ایک خاص صورت دینے کے لئے ایک نہایت زیر دست طاقت ہو گی اور یہ بھی یقین کرتا ہوں کہ آخر کار یہی رسالہ ان روکوں کو دور کرنے کا ذریعہ ہو گا جو جہالت سے سچائی کی راہ پر ڈالی گئی ہیں۔" (ترجمہ)