تاریخ احمدیت (جلد 2)

by Other Authors

Page 169 of 687

تاریخ احمدیت (جلد 2) — Page 169

تاریخ احمدیت جلد ۲ 144 رسالہ " ریویو آف ریلیج کی تجویز نام سے قائم کیا جائے۔اس ادارہ کا ابتدائی سرمایہ دس ہزار قرار پایا جس کی فراہمی کے لئے اس ادارہ کے ایک ہزار حصے مقرر کئے گئے۔ہر حصہ دس روپے کا تجویز ہوا۔یہ تو انجمن اشاعت اسلام" کے ابتدائی سرمایہ کے متعلق فیصلہ تھا۔جہاں تک اس کے انتظامی معاملات کی سرانجام دہی کا تعلق ہے ایک بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیا گیا جس کے ہیں ممبر تجویز ہوئے۔انجمن کے سر پرست حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی تھے۔باقی عہدیدار یہ نامزد ہوئے۔پریذیڈنٹ حضرت مولوی نور الدین صاحب وائس پریذیڈنٹ مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوئی سیکرٹری خواجہ کمال الدین صاحب اسٹنٹ سیکرٹری مولوی محمد علی صاحب فنانشل سیکرٹری شیخ رحمت اللہ صاحب مالک بمبئی محاسب ہاؤس لاہور میاں تاجدین صاحب لاہوری رسالہ کا نام بورڈ آف ڈائریکٹرز" نے "دی ریویو آف ریلیجز" THE REVIEW) (OF RELEGIONS تجویز کیا اور اس کی اشاعت کا مرکز اور دفتر لاہور میں قرار پایا۔انجمن کے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا کام ایک سب کمیٹی نے کیا جس کی آخری منظوری دیتے ہوئے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک لطیف تقریر کی اور فرمایا کہ ممبروں کی رائے میں تاجرانہ اصول کا لحاظ رکھنا بھی موجودہ حالات کے ماتحت ضروریات سے ہے کیوں کہ بعض وقت چندوں کی بہتات موجب ابتلاء ہو جاتی ہے۔انجمن کی بنیاد کے دو ہفتہ کے اندر اندر اس کے قریباً ۷۷۵ حصے فروخت ہو گئے جن میں سب سے زیادہ حصے حضرت مولوی نور الدین صاحب کے تھے۔آپ نے ۱۶۰ حصے خریدے تھے۔آپ کے بعد شیخ رحمت اللہ صاحب اور چوہدری محمد سلطان خان صاحب بیرسٹر جہلم نے۔انجمن نے ۲۴ نومبر ۱۹۰۹ء کو یہ بھی فیصلہ کیا کہ اگر تین سو خریدار مہیا ہو جائیں تو " ریویو آف ریلیجز " کا اردو ایڈیشن بھی شائع کیا جائے گا۔یہ جماعت احمدیہ میں قائم ہونے والے سب سے پہلے اشاعتی ادارے کی تفصیلات ہیں جو سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نگرانی میں قائم ہوا۔۱۹۰۲ء کے آغاز میں جب صدر انجمن احمدیہ کا قیام عمل میں آیا تو دوسرے اداروں کے ساتھ یہ ادارہ بھی اس میں مدغم کر دیا گیا۔