تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 667 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 667

تاریخ احمدیت۔جلدا ۶۵۵ اخبار الحکم کا جراء " تاریخ احمدیت" کے متعلق عزت باب مکرم و محترم جناب چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب نائب صدر عالمی عدالت کی رائے "میرے لئے یہ امر بہت خوشی اور اطمینان کا موجب ہے کہ گذشتہ سال کے دوران میں ” تاریخ احمدیت جلد دوم بھی تیار ہو کر شائع ہو گئی ہے۔میں نے پہلی جلد کو پھر دوبارہ پڑھا ہے اور دوسری جلد کے ختم کرنے پر میری طبیعت اس قدر متاثر تھی۔اور میرے دل پر اس قدر شدید احساس تھا۔کہ گویا میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت اقدس میں کئی گھنٹے متواتر گزار کر اٹھا ہوں۔مجھے یقین ہے کہ اگر ہمارے نوجوان ان دونوں جلدوں کا بالاستیعاب مطالعہ کریں۔اور ہر واقعہ کو جو ان کے اند ربیان کیا گیا ہے۔تو جہ اور فکر کی نگاہ سے پڑھیں اور اس پر غور کریں۔تو وہ اس سے بہت بڑا روحانی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔اور انہیں اپنی اپنی دینی اور روحانی تربیت میں بہت مدد مل سکتی ہے۔گو میں سمجھتا ہوں کہ یہ امر صرف نوجوانوں تک ہی محدود نہیں ہونا چاہیے۔لیکن نئی پود کے لئے یہ تصنیف بہت بڑی ضرورت کو پورا کرنے والی ہے۔میں بہت زور سے اپنے نوجوانوں کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔اور میرے دل میں بہت درد ہے۔کہ وہ اس موقعہ سے جو تاریخ احمدیت کی دو جلدوں کے چھپنے سے میسر آگیا ہے۔زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا ئیں"۔ملنے کا پتہ : اداره امصنفین ربوہ :