تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 619
تاریخ احمدیت جلدا HIA سلطنت ترکی میں انقلاب کی پیشگوئی بارے میں جناب الہی میں کم سے کم اکیس روز توجہ کریں۔۔۔اور خدا سے انکشاف اس حقیقت کا چاہیں کہ میں کون ہوں؟ آیا کذاب ہوں یا منجانب اللہ پھر ایسی الہامی شہادتوں کے جمع ہونے کے بعد جس طرف کثرت ہو گی وہ امر منجانب اللہ سمجھا جائے گا۔۔۔۔یاد رہے کہ ایسا ہر ایک شخص جس کی نسبت ایک جماعت اہل بصیرت مسلمانوں کی صلاح اور تقویٰ اور پاک دلی کا ظن رکھتی ہے۔وہ اس اشتہار میں میرا مخاطب ہے اور یہ بھی یادر ہے کہ جو صلحاء شہرت کے لحاظ سے کم درجہ پر ہیں میں ان کو کم نہیں دیکھتا۔ممکن ہے کہ وہ شہرت یافتہ لوگوں سے خدا تعالٰی کی نظر میں زیادہ اچھے ہوں۔اسی طرح میں صالحہ عفیفہ عورتوں کو بھی مردوں کی نسبت تحقیر کی نظر سے نہیں دیکھتا۔ممکن ہے کہ وہ بعض شہرت یافتہ صالح مردوں سے بھی اچھی ہوں۔لیکن ہر ایک صاحب جو میری نسبت کوئی رو یا یا کشف یا الہام لکھیں ان پر ضروری طور پر واجب ہو گا کہ وہ حلفا اپنی دستخطی تحریر سے مجھ کو اطلاع دیں۔تاایسی تحریریں ایک جگہ جمع ہوتی جائیں اور پھر حق کے طالبوں کے لئے شائع کی جائیں۔۔۔۔سواے عزیزو! اور بزرگو!! برائے خدا عالم الغیب کی طرف توجہ کرو۔آپ لوگوں کو اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میرے اس سوال کو مان لو۔اس قدیر ذوالجلال کی تمہیں سوگند ہے کہ اس عاجز کی یہ درخواست رد مت کرو"۔مگر افسوس کہ مشائخ نے آپ کی یہ درخواست بھی سنی ان سنی کر دی۔