تاریخ احمدیت (جلد 1)

by Other Authors

Page 618 of 725

تاریخ احمدیت (جلد 1) — Page 618

تاریخ احمدیت۔جلدا 414 سلطنت ترکی میں انقلاب کی پیشگوئی چراغاں کیا گیا۔اس دن ایک جلسہ عام بھی منعقد ہوا۔جس میں مولانا عبد الکریم صاحب۔مولانا حکیم نور الدین صاحب مولانا برہان الدین صاحب علمی اور مولوی جمال الدین صاحب سید والہ ضلع منٹگمری نے تقریریں کیں - 20 ملکہ وکٹوریہ کے مسلمان ہونے کے لئے دعا پہلے روز (۲۰- جون) کو جو اجتماعی دعا ۱۲۵ ہوئی۔اس میں حضرت اقدس نے مختصر ری تقریر کے بعد دعا بھی کروائی کہ قیصرہ ہند کو مخلوق پرستی کی تاریکی سے چھڑا کر لا اله الا اللهُ مُحَمَّدُ رسول اللہ پر اس کا خاتمہ کر " دو سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب" لاہور کے ایک عیسائی سراج الدین نامی نے حضرت مسیح موعود کی خدمت میں چار سوال لکھے تھے۔حضور نے ان سوالات کے جواب میں ایک زبر دست مضمون لکھا جو ۲۲ - جون ۷ ۱۸۹ء کو ” سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جواب " ہی کے نام سے شائع ہوا۔کتاب میں آپ کے قلم نے اس خوبی سے ان سوالات پر روشنی ڈالی ہے کہ اگر کوئی عیسائی تعصب سے علیحدہ ہو کر اس کا مطالعہ کرے تو اس کے لئے اسلام قبول کئے بغیر کوئی چارہ نہیں رہتا۔ہندوستان کے مشائخ وصلحاء سے خدا کی قسم دے کر ایک درخواست حضرت اقدس مسیح موعود کے دل میں انہیں دنوں ہندوستان کے مشائخ و صلحاء پر اتمام حجت کے لئے یہ تجویز پیدا ہوئی۔کہ ہندوستان کے تمام مشائخ اور فقراء اور صلحاء اور مردان باننا سے اللہ جل شانہ کی قسم دے کر التجاء کی جائے کہ وہ آپ کے بارے میں دعا اور تضرع اور استخارہ سے جناب الہی میں توجہ کریں۔پھر اگر ان کے الہامات و کشوف اور رویا صادقہ سے جو حلفاً شائع کریں کثرت اس طرف نکلے کہ آپ معاذ اللہ مفتری ہیں تو بیشک تمام لوگ مجھے مفتری قرار دیں۔اور جس قدر چاہیں لعنتیں بھیجیں ان کو کچھ گناہ نہیں ہو گا اور اگر کثرت آپ کے حق میں ثابت ہوئی۔تو پھر ہر ایک خدا ترس پر لازم ہو گا کہ وہ آپ کی پیروی کرے چنانچہ آپ نے ۱۵ جولائی ۱۸۹۷ء کو اشتہار دیا کہ ”وہ میرے